کیا مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا؟ کورونا کی بگڑتی صورت حال پر آج شام سات بجے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر کی عوام سے خطاب کریں گے
ممبئی :21 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی سمیت مہاراشٹر کے بیستر اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہونے سے سرکار تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے ۔کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ۔اسکول کالج کو 28 فروری تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔امراوتی، آکولہ ،وردھا ،پونہ ،جلگاؤں ،ایوت محل، بلڈھانہ، ناگپور میں سرکاری انتظامیہ نے سخت فیصلے لئے ہیں اور آج ہی شام سات بجے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر کی عوام سے خطاب کریں گے ۔کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے سرکار کیا احکامات جاری کرتی ہیں اس پر ریاست کی عوام کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com