جب تک ہم اردو بال بھارتی کے ذمہ دار ہیں تب تک اسلامی تعلیمات اور تشخص پر منفی اثرات مرتب ہونے نہیں دینگے:خان نوید الحق
مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں اردو بال بھارتی کے صدرو اراکین کی آمد، اساتذہ سے تبادلہ خیال و پر تپاک استقبال
مالیگاؤں : 6 فروری (نامہ نگار)جب تک ہم اردو بال بھارتی میں ہیں تب تک انشاء اللہ اسلامی تعلیمات اور خلفائے راشدین و صحابہ کرام و صحابیہات سے منسوب مضامین اردو بال بھارتی درسی کتب سے حذف نہیں کئے جائیں گے ۔اسطرح کا اظہار آج مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں انجمن متعین الطلباء کی دعوت پر تشریف لائے بال بھارتی کے چیئرمین خان نوید الحق نے کیا ۔موصوف مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے اساتذہ و طلباء سے ملاقات کرنے و بال بھارتی درسی کتب سے متعلق تبادلہ خیال کرنے یہاں پہنچے تھے ۔بال بھارتی اردو کی ٹیم میں چیئرمین اردو بال بھارتی دا کٹر سید نشیط صاحب، خان نوید الحق انعا الحق صاحب (اسپیشل اردو آفیسر بال بھارتی)، ڈاکٹر محمد اسعد اللہ صاحب(مجلس ادارت و لسانی کمیٹی)، ڈاکٹر ناصر الدین انصاری صاحب (رکن اردو فارسی لسانی کمیٹی)، عرفان شاہ نوری (رکن بال بھارتی)، خان عارفہ نوید الحق(رکن بال بھارتی) سلیم شہزاد صاحب (رکن بال بھارتی)ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی صاحب، سید خالد صاحب،ابراہیم صاحب، یاسین اعظمی صاحب ،وغیرہ شریک رہیں ۔اس موقع پرانجمن معین الطلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا، ڈاکٹر افتخار احمد انصاری صاحب، سراج دلار سر سیکرٹری انجمن معین الطلباء،ہیڈ ماسٹر شیخ زبیر سر، سپر وائزر زاہد سر، اشفاق جعفر سر نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا ۔یہاں بال بھارتی کے اراکین و چیئرمین سے اسکول کی معلمہ مصباح مریم نے اردو بال بھارتی کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے صحابیہات کی تعلیمات کو درسی کتب میں شامل کیا ۔اور نئی تعلیمی پالیسی پر فکر انگریز سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا مستقبل میں بھی ایسی ہی تعلیمات دی جاتی رہے گی یا نئی پالیسی کے سبب اسلامی تشخص پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔؟ اس پر بال بھارتی کے چیئرمین خان نوید الحق نے کہا کہ جب تک ہم بال بھارتی میں ہیں تب تک اسلامی تعلیمات کے خلاف کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کریں گے ۔ہم بال بھارتی اردو پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونے دینگے ۔اسی طرح مالیگاؤں ہائی اسکول کے جمیل انصاری سر، جونیر کالج کے سہیل سر، عتیقی عامر سر،وغیرہ نے مختلف سوالات کئے جسکا بال بھارتی ارکان نے تشفی بخش جواب دیا۔اس مختصر و جامع پروگرام کی صدارت انجمن معین الطلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا نے کی ۔مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں بال بھارتی کے ممبران کا استقبال کیا گیا ۔ شیخ زبیر سر ہیڈ ماسٹر مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج نے ڈرائنگ ٹیچر سلمان سر کی بنائی گئی پینٹنگز اسحاق سیٹھ زری والا و سراج دلار سر کے ہاتھوں بال بھارتی کے چیئرمین اور اراکین کو تفویض کیا ۔اس پروگرام میں ظفر عابد سر نے اراکین بال بھارتی کا تعارف پیش کیا ۔آخر میں رسم شکریہ اسکول کے سپر وائز زاہد حسین سر نے ادا کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com