جاگرتی کراٹے کلاس کے کھلاڑیوں کا معاون کارپوریٹر لئیق حاجی کی جانب سے شاندار استقبال
مالیگاؤں ( پریس ریلیز) گزشتہ دنوں شہر مالیگاؤں میں آل مالیگاؤں کراٹے چیمپیئن شب مقابلہ کا انعقاد کیا گیا.جس میں نعمانی گارڈن میں پریزم اکیڈمی کے زیراہتمام جاری جاگرتی کراٹے مارشل آرٹ کلاسیس کے طلبہ نے اپنی بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا.ان کی حوصلہ افرائی کیلئے معاون کارپوریٹر لئیق حاجی کی صدارت میں تقسیم انعامات کا ایک پروگرام 25 فروری2021 بروز جمعرات بعد نماز عشاء نعمانی گارڈن جونا ملت مدرسہ کے سامنے رسولپورہ مالیگاؤں میں منقعد کیا گیا.
اس تقریب میں معززین ومعین شہر اور سرکردہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی.وہی صحافی حضرات نے بھی شرکت کرکے اپنی علم دوستی کا ثبوت دیا.معاون کارپوریٹر لئیق حاجی کی صدارت میں ہوئی اس تقریب تقسیم انعامات میں تمام احباب نے کراٹے کلاس سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا.رضوان ربانی نے بہترین نظامت کی.لئیق حاجی نے کراٹے کلاس کے تعلق سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.اور اس کلاس کو قابل تقلید عمل بتاتے ہوئے.طلباء و طالبات کو اس سے مستفید ہونے کی گزارش کی.
عارف حسین نے پریزم اکیڈمی کے زیراہتمام جاری سرگرمیاں کی وضاحت کی اور کہا نیز جدید تعلیم اور نئے دور سے طلبہ و طالبات کو ہم آگاہ کرنے کیلئے کمپیوٹر کورسز بھی سکھائے جائیں گے.آج مسلمانوں میں سیلف ڈیفنس جدید تعلیم اور انگلش مراٹھی اسپیکنگ سے متعلق ہمیشہ شکایت پائی جاتی ہے.امید کہ اس پریزم اکیڈمی کے ذریعے شروع ہونے والی کلاسیس سے طلبہ و طالبات مستفید ہوگئے اور یہ کلاس قوم و ملت شہر کے لئے کارآمد ثابت ہوگئ.شہریان مالیگاؤں بالخصوص سرپرست حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے نونہالوں کو اپنے بچوں کو اس پریزم اکیڈمی کی کلاسیس میں داخلہ دلوائیں تاکہ وہ صحت مند اور تندرست رہ سکیں.اور اپنا دفاع کر سکے.
انگلش مراٹھی زبان اچھی طریقے سے بول سکے، اور وہ جہاں بھی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہے.وہاں کوچنگ کلاس کے ذریعے اچھے نمبرات حاصل کرسکیں.وہی کمپیوٹر کلاس سے بھی ہم آگاہی ہو تاکہ وہ نئے دور میں ہمت اور حوصلے کے ساتھ قدم رکھ سکے.بعدازاں جاگرتی کراٹے کلاس کے طلبہ نے اپنے فن کا بہترین مظاہر کیا.اور ان طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے مہمانوں کے ہاتھوں ٹرافی اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ لئیق حاجی کی جانب سے نقد رقم سے بھی نوازا گیا.
اس تقریب کے بعد تمام احباب نے مشترکہ پریزم اکیڈمی کو مبارکباد اور دعاؤں سے نوازا.اس تقریب میں معاون کارپوریٹر لئیق حاجی، پروفیسر نتن کھیرنار، (کھیرنار اسپورٹس اکیڈمی) بیکو کھیرنار، سلیم انصاری (پیلا پھیٹا)، ضیاء سرحدی (اسپورٹس آرگنائزر) ایوب احمد (ہندوستان والے)، شکیل احمد (اے ٹی ٹی ہائی اسکول) یہ تمام معززین و معین شہر اور سرکردہ افراد شریک رہے.فاؤنڈر ماسٹر فہیم، ڈائریکٹر عارف حسین، کوڈینیٹر عبداللہ انصاری اور پریزم اکیڈمی کے تمام اراکین کی جانب سے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا گیا.اور تمام سرپرست حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس کلاس سے بھرپور فائدہ اٹھائیے.اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوارے.مزید معلومات کیلئے 8087118042 اس نمبر پر رابطہ کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com