پانچ مارچ کو رونق آباد چوک میں آصف شیخ رشید کا فیصلہ کن اجلاس
مالیگاؤں : 27 فروری (نامہ نگار) کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد آصف شیخ رشید نے شہر بھر میں دورہ کرتے ہوئے عوامی رائے طلب کی، چوک چوہرائے پر کانر میٹنگ لیکر عوام سے رائے مشورہ کیا کہ کونسی پارٹی شہر کے حق میں بہتر ہوگی؟ کس پارٹی میں شامل ہونا چاہیے؟ عوام کیا چاہتی ہیں؟ ان سب باتوں کو جاننے کے لئے شیخ آصف نے شہر کی عوام کے ساتھ ہی شہر کے سنجیدہ افراد سے رائے مشورہ لیا، عوام نے واٹس ایپ پر بھی رائے پیش کی ہیں اور یہ عوامی رائے کیا آئی ہیں؟ اس ضمن میں آصف شیخ رشید کی جانب سے شکیل جانی بیگ نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی رائے پر آصف شیخ رشید پانچ مارچ بروز جمعہ کو رونق آباد چوک بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کے پاس شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک ایک عوامی اجلاس میں فیصلہ کن خطاب کریں گے ۔اس پروگرام میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد ماسک لگا کر سوشل ڈسٹنسنگ کا اہتمام کریں ۔پروگرام کے کنوینر شکیل جانی بیگ نے کہا کہ آصف شیخ رشید صاحب نے کانگریس پارٹی کو کیوں چھوڑا؟ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ اسکی تفصیلات عوام کی عدالت میں پیش کی جائے گی ۔شکیل جانی بیگ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر پروگرام میں شرکت کریں اور شیخ آصف سے اپنی سیاسی ہمدردی کا ثبوت دیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com