مالیگاؤں کارپوریشن میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 40 تا 50 افراد پر پولس کیس ، سرکاری املاک کا دس ہزار کا نقصان ‏


مالیگاؤں کارپوریشن میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 40 تا 50 افراد پر پولس کیس ، سرکاری املاک کا دس ہزار کا نقصان 


مالیگاؤں : 17 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پولس کنٹرول روم سے حاصل تفصیل کے مطابق کارپوریشن ملازم وجئے باپو سونونے (22 سال) ساکن پاٹل نگر کلکٹر پٹہ نے گزشتہ کل بدھ کے روز شام چھ بجے شکایت درج کروائی کہ 16 دسمبر کو شام ساڑھے چار بجے چالیس تاپچاس  افراد پر مشتمل ایک گروہ کارپوریشن گیٹ کے قریب بنا ماسک لگا کر آیا اور کرکٹ کھیلنے کے لئے گراؤنڈ کا مطالبہ کرنے لگے تب میں اور میرے ساتھی شرد پوار، کیلاش بنشی لال ٹھاکرے کارپوریشن کے صدر دروازے پر ڈیوٹی کررہے تھے ۔ ایف آئی آر میں وجئے سونونے نے تفصیلی شکایت لکھتے ہوئے کہا کہ ہم ہجوم سے گزارش کررہے تھے کہ آپ ماسک لگا کر کم تعداد میں کارپوریشن میں داخل ہوسکتے ہیں لیکن ہجوم نے ہماری باتوں کو نظر انداز کیا اور ہمیں دھکا دیکر کمشنر آفس کی جانب بڑھے اور کمشنر آفس کی املاک کو توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا ۔اور کانفرنس ہال کی کانچ بھی پھوڑ دی گئی اسطرح کارپوریشن کا دس ہزار روپے مالیت کا نقصان کیا گیا ہے ۔فریادی وجئے سونونے کی شکایت پر قلعہ پولس اسٹیشن نے  ایف آئی آر نمبر 0449/2020 کے مطابق چالیس تا پچاس افراد کے خلاف تعذیرات ہند کی دفعہ 1960 کی قلم 143/147/188/269 ،270 اور 427 کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر پولس ایکٹ 1951 کی قلم 37(1)C ،135 اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر 1984 کی قلم 3/7 کے تحت مقدمہ درج کیا کرلیا ہے ۔مزید تحقیقات قلعہ پولس کررہی ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں مزید خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے