زیر تعمیر پانی کی ٹنکی میں 3 سالہ معصوم جنید صدام قریشی ڈوب کر جاں بحق
تین قندیل علاقہ میں دردناک حادثہ، عوام اپنے بچوں پر خصوصی نگرانی رکھیں، سرکردہ افراد کا احساس
مالیگاؤں :2 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج بروز بدھ صبح 9 بجے غریبد مسجد و تین قندیل علاقے کی معروف شخصیت صدام قریشی کے 3 سالہ معصوم جنید صدام قریشی لاپتہ ہوگیا تھا جس کی تلاش کیلئے اہل خانہ و گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ سرگرم تھا اور بار بار شوشل میڈیا پر بچے کے گمشدہ ہونے کی پوسٹ سینڈ کی جاری تھی ، 5 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جنید کی تلاش نہیں ہوسکی تو آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں جنید کے گمشدہ ہونے کی فریاد بھی درج کی گئی ، شام تقریباً پونے پانچ بجے ضیاء الرحمٰن (گمشدہ بچوں کی تلاش ) نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً پونے پانچ بجے جب میں نے جنید کے چاچا ابرار سلیم قریشی کو فون لگایا ان سے کہا کی گھر میں پانی کی ٹانکی میں چیک کرو کہیں پانی کی ٹانکی میں گر تو نہیں گیا یا واشنگ مشین میں چیک کرو گھر میں بیڈ کے بستر یا گادی ہوگی تو وہاں چیک کرو، ابرار بھائی نے بتایا ہم نے سب جگہ چیک کیا مگر جنید نہیں مل رہا ہے تب میں نے کہا رشتےداروں سے پوچھو محلے والوں سے پوچھو مگر جب بھی ابرار بھائی نے بتایا کی بچہ وہاں بھی نہیں ہے پھر میں ان کے گھر پہنچا جب گھر پر آکر دیکھتا ہوں کہ آزاد نگر پولس اسٹیشن کے عملہ کی جانب سے محلے کے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کیے جارہے تھے تب بھی میرا دل مطمئن نہیں ہوا میں نے ابرار بھائی سے کہا کہ مجھے پانی کی ٹانکی کے پاس لیکر چلو اور جب میں پانی کی ٹانکی کے پاس پہنچا تو میرا دل دہل گیا کیونکہ وہاں آر سی سی میں گھر کا کام جاری تھا اور تین سیفٹی پانی کی ٹانکی بن کر تیار تھی اور ٹانکی میں پانی بھرا تھا اور اس پر جو پترا ڈھانپہ گیا تھا وہ ایک جانب سے کھلا ہوا تھا تب میں نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس افسران کی موجودگی میں ایک شخص سے کہا کی بھائی پانی کی ٹانکی میں اترکر دیکھو جب وہاں چیک کیا گیا تو معصوم بچے کی نعش ملی ، معصوم جنید کی تدفین بعد نماز عشاء چھوٹا قبرستان میں عمل میں آئی ہے ۔اس معاملہ میں سرکردہ افراد نے احساس جتایا کہ عوام اپنے بچوں پر خصوصی نگرانی رکھیں، آنکہ صحت، صحبت کا دیگر معاملات پر دھیان دیں کیونکہ یہ بچے ہماری قوم کے سرمایہ ہیں ۔ اس سانحہ پر گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی پوری ٹیم ایم ایس انصاری گروپ ، فیضان رجو ستارہ ہند گروپ گولڈن نگر ،خالد سرحدی مالیگاؤں ، بلڈر بلڈ ڈونر گروپ عوامی نگر ، اسامہ انصاری مدینہ آباد ، شاقب ایس ایس مدینہ آباد ، شعیب پلمبر گروپ گولڈن نگر ، عزیز ریاض گولڈن نگر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ،بیباک نیوز اپڈیٹ میں اشتہارات دیکر اپنے کاروبار کو فروغ دیں مزید تفصیلات اور خبروں کے لئے 9226735377 پر رابطہ کریں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com