ناسک شہر میں "نو ماسک نو انٹری" کا حکم، ہفتہ واری بازار کی مکمل سہولت، ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل کیا جائے :سورج مانڈھرے
کورونا کی دوسری لہر کے خدشات کو خارج نہیں کیا جاسکتا ، ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں حکام کو ضلع کلکٹر کی ہدایت
ناسک :8 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کوڈڈ 19کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات کی منصوبہ بندی کے پیش نظر گزشتہ کل07 نومبر 2020 کو ڈسٹرکٹ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جائزہ میٹنگ کا انعقاد ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کی صدارت میں ہوا۔ میٹنگ میں موجود ممبران میں پولس کمشنر ، میونسپل کمشنر ، پولس سپرنٹنڈنٹ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ضلع پریشد آفیسر موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران کلکٹر نے کورونا مینجمنٹ کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مختلف فیصلے لئے ۔خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے سیکشن 25 کے تحت قائم کیا گیا ہے اور کلکٹر اس اتھارٹی کا چیئرمین ہے۔سورج مانڈھرے نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے امکان کو ہم خارج نہیں کرسکتے بلکہ ہمیں پہلے سے زیادہ الرٹ رہنا چاہیے اور احتیاطی تدابیر کو عمل میں لانا چاہئے ۔
اس میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ فوجداری ضابطہ کی دفعہ 144 (1) (3) ، 1973 کے مطابق ناسک شہر میں ہفتہ واری بازار (جانوروں کی فروخت سمیت) کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ جانوروں کی فروخت سے ہفتہ واری مارکیٹ کا آغاز ہورہا ہے۔ لیکن اس مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے ، متعلقہ افراد پر یہ پابندی عائد ہوگی کہ وہ پہلے سے دی گئی تمام ہدایات جیسے ماسک کا استعمال ، سماجی دوری، سینٹائزر وغیرہ کا استعمال کوڈ 19 کے انفیکشن سے بچنے کے لئے کریں۔اسی طرح اس میٹنگ میں کرونا کے تناظر می ریاستی سطح کے ماہرین نے مشورہ دیا کہ مستقبل قریب میں کورونا انفیکشن میں ممکنہ اضافے ہوگا، کووڈ کیلئے دوسری لہر کے امکانات کو خارج نہیں کیا جاتا بلکہ اس کی منصوبہ بندی کی جانی چاہئے ۔اسی کے ساتھ فضائی آلودگی کے ممکنہ خطرات بھی سردی کے ایام میں بڑھ جاتے ہیں اس لئے ہمیں مناسب احتیاط کرنا ضروری ہے ۔چونکہ ضلع میں آلودگی کے اضافے کو روکنے کے لئے فضائی آلودگی پھیلانے والے پٹاخوں پر قابو پانا لازمی ہوگیا ہے ۔ لہذا 10 نومبر 2020 کی شام 12 بجے سے پہلے سے اعلان شدہ پر امن زونوں (سائینس زون) اور عوامی مقامات پر کسی بھی طرح کی فضائی آلودگی پھیلانے والے فائر سے متعلق احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔اسی طرح تمام عوامی مقامات پر "نو ماسک نو انٹری" کے اصول کو لازمی قرار دیا جارہا ہے۔اسطرح کے تفصیلی احکامات ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے جاری کئے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com