مولانا ابو الکلام آزاد بھون مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش، میئر طاہرہ شیخ و کمشنر ترمبک دیپک کاسار نے منایا یوم آزاد
مالیگاؤں : 11 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک کے پہلے وزیر تعلیم بھارت رتن مولانا ابو الکلام آزاد کا آج یوم پیدائش 11 نومبر کی مناسبت سے جہاں ملک بھر میں قومی یوم تعلیم منایا گیا وہیں مالیگاؤں کارپوریشن کی میئر طاہرہ شیخ اور میونسپل کمشنر ترمبک دیپک کاسار نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ہیڈ آفس مولانا ابو الکلام آزاد بھون میں مولانا آزاد کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر میئر طاہرہ شیخ، میونسپل کمشنر دیپک کاسار ،ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس، شہر سیکرٹری پنکج سونو نے مختلف محکمہ کے ملازمین و آفیسران اور معاون کارپوریٹر فاروق قریشی و دیگر افراد موجود تھے ۔یہاں میئر طاہرہ شیخ نے شہریان کو یوم تعلیم مولانا آزاد ڈے کی مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کے پہلے وزیر تعلیم کی ہی بدولت ایک بہترین نظام تعلیم ہم کو ملا ہے ہمیں پڑ لکھ کر اپنا اور اپنی قوم کا نام روشن کرنا ضروری ہے۔میئر طاہرہ شیخ نے مولانا کے خیالات اور کارہائے نمایاں کو بیان کیا ۔یہاں انہوں نے کہا کہ جب کانگریس کا اقتدار تھا تو ہم نے 2012 میں میرے ہی میئر شپ میں مالیگاؤں کارپوریشن کا نام مولانا آزاد سے منسوب کرتے ہوئے مولانا ابو الکلام آزاد بھون مالیگاؤں کارپوریشن رکھا تھا ۔اور آج بھی ہم مولانا کو دل و جان سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔یہاں میونسپل کمشنر نے مولانا آزاد کے جنم دن پر مولانا کی تصویر پر پھولوں کا ہار پہنا کر مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com