جعلی پاسپورٹ معاملہ میں مالیگاؤں سے مزید گرفتاری ، ایک فرار، چھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا

جعلی پاسپورٹ معاملہ میں مالیگاؤں سے مزید
  گرفتاری ، ایک فرار، چھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا


 مالیگاؤں:6 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) شہر کے علاقے ہزارکھولی میں مقیم بنگلہ دیشی شہری عالم امین انصاری (38) کو عائش نگر پولس نے پوارواڑی کے علاقے میں ممبئی-آگرہ روڈ پر شاہی گولڈن ہوٹل سے گرفتار کیا۔ پولس نے اس کے قبضے سے مختلف جعلی دستاویزات جن میں پاسپورٹ ، راشن کارڈز ، آدھار کارڈز اور جنم داخلہ (برتھ سرٹیفکیٹ) تیار کرنے میں مدد کرنے پر چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

      
 کُل سات افراد کو حراست میں لیا گیا

 ممبئی کی ساکی ناکہ پولس نے جعلی پاسپورٹ اور جعلی دستاویزات کے الزام میں ایک بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا ہے۔ شہر میں مزید کچھ بنگلہ دیشی دراندازیوں پر شبہ ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولس چندرکانت کھنڈوی اور انسپکٹر پولیس ٹھمبکر نے ایک مراٹھی اخبار سکاڑ کو بتایا کہ پولس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک بنگلہ دیشی درانداز ہزارکھولی میں رہائش پذیر ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر عالم انصاری کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی۔ اشفاق شیخ مناف قریشی (رہائشی ہزارخولی) نے شہر میں مکان حاصل کرنے میں ان کی مدد کی۔ اسی سے اس کا راشن کارڈ اور آدھار کارڈ تیار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ، اس کے جنم داخلہ اور پاسپورٹ کے ساتھ ، اخلاق احمد محمد مصطفی (ساکن نیا پورہ) ، عمران شیخ رشید (ساکن ناگ چھاپ جھوپڑ پٹی) ، اقبال خان منیر خان (ساکن تنظیم نگر) ، للت مراٹھے (ساکن کیلاش نگر) نے مختلف جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ان کی مدد کی۔ اور ذاکر علی عبد المجید خان (ساکن اخترآباد) اور چھ دیگر افراد کو جمعہ کی صبح گرفتار کیا گیا۔

 ایک اور بنگلہ دیشی شہری ظہیر ہاشم مفرور ہے۔ ملزمان نے یہ سنگین گناہ 1 اکتوبر 2020 سے 5 نومبر 2020 کے درمیان کیا تھا۔ پولس نے عالم انصاری کا پاسپورٹ ضبط کرلیا ہے۔ ان ساتوں کے خلاف عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں دھوکہ دہی ، جعلی دستاویزات اور غیر ملکی قومی قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولس سچن پاٹل ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولس چندرکانت کھنڈوی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس منگیش چوہان ،انسپکٹر پولس ٹھمکبر ، اسسٹنٹ انسپکٹر پولس گنیش گیری کی سربراہی میں یہ کارروائی کی گئی اس موقع پر کانسٹیبل راجیندر چودھری ، پولس نائک شیام پوار ، یوگیش ٹھاکر ، ہیمنت دیور ، بھرت پاٹل ، دیپک خیرنر اور دیگر شامل تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے