ہندوستان میں فرانس کے صدر اور فرانسیسی عوام کے داخلہ پر روک لگائی جائے، گستاخ رسولِ فرانس حکومت کے خلاف مالیگاؤں بنکربیداری کمیٹی کا ایڈیشنل کلکٹر و حکومت ہند کو مکتوب

ہندوستان میں فرانس کے صدر اور فرانسیسی عوام کے داخلہ پر روک لگائی جائے، گستاخ رسولِ فرانس حکومت کے خلاف مالیگاؤں بنکربیداری کمیٹی کا ایڈیشنل کلکٹر و حکومت ہند کو مکتوب

        مالیگاؤں :28 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر بنکربیداری کمیٹی کے ایک وفد نے حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں ایڈیشنل کلکٹر دھننجئے نکم سے ملاقات کی اور ایک مکتوب دیا.اس مکتوب میں یہ مطالبہ کیا گیا ہیکہ فرانس حکومت کی گستاخی پر اہل مالیگاؤں سخت ناراض ہیں ۔پیغمبر اسلام رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں فرانس حکومت گستاخانہ کارٹون کو بنانے اور وہاں کے چوک چوراہوں پر لگانے کی بات کررہے ہیں۔فرانس کے اس گستاخانہ فعال سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس لئے ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس سے ہر طرح کے معاشی تعلقات کو ختم کیاجائے. اور فرانس کے صدر وعوام کا ہندوستان میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے. اسی طرح کا ایک مکتوب حکومت ہند کے وزیر اعظم کو بھی بذریعہ پوسٹ روانہ کیا گیاہے. 
میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بنکر بیداری کے صدرحاجی محمد یوسف نیشنل نے کہا فرانس کے اس گستاخانہ فعال سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے. ہم تا زندگی فرانس کے خلاف احتجاج کرتے رہینگے. 
ابھی کرونا بحران جاری ہیں اس لئے ہم نے صرف ایک مکتوب دیا ہے. آگے چل کر ہم فرانس کیخلاف احتجاج میں شدت پیداکرینگے فرانس حکومت کا جلائینگے. راستہ روکو آندولن کرینگے.
                        (Advertisement

آج کے اس وفد میں اخلاق بالے مقادم، للو سیٹھ،ڈاکٹر انیس احمد انصاری،رفیق حاجی ،زینو حاجی کٹلری،یونس خان، امتیاز گاندھی، مستان شیخ،بابوبھائی،اسرار بھائی،مناپہلوان وبنکر بیداری کمیٹی کے دیگر ذمے داران شامل تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے