ناسک ضلع کورونا کے سنگین بحران سے باہر لیکن مریضوں کی تعداد اب بھی پانچ ہزار سے زائد، جب تک کورونا کا خاتمہ نہیں تب تک لاپرواہی نہیں، عوام کو احتیاط کرنا ضروری :ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے ،یورپی ممالک میں دوسری لہر جاری

  (ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے )

ناسک ضلع کورونا کے سنگین بحران سے باہر لیکن مریضوں کی تعداد اب بھی پانچ ہزار سے زائد 

جب تک کورونا کا خاتمہ نہیں تب تک لاپرواہی نہیں، عوام کو احتیاط کرنا ضروری :ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے ،یورپی ممالک میں دوسری لہر جاری 


مالیگاؤں : 27 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع میں کورونا مریضوں کی حالت پہلے سے بہتر ہوچکی ہے آج پورے ضلع میں تقریباً پانچ ہزار مریض زیر علاج ہیں جو ہمارے لئے خوش آئند بات ہے ۔اس سے قبل ہمارے ضلع اور خصوصاً مالیگاؤں شہر میں کورونا نے کہرام مچایا تھا اور آج ہم بہت سنگین دور سے گزر کر خوشگوار ماحول میں آگئے ہیں ۔اسطرح کا اظہار آج اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چناؤ کے بعد ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے اخباری نمائندوں سے کیا ۔موصوف نے کہا اگست مہینہ میں جتنے مریض ناسک ضلع میں زیر علاج تھے آج اتنے مریضوں کا علاج جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہی بھولنا نہیں چاہئے کہ کورونا ختم ہوگیا ہے بلکہ جب تک ایک مریض بھی مکمل طور پر صحتیاب ہوکر گھر نہیں جاتا تب تک ہمیں بہت محتاط رہنا چاہیے، ماسک لگانا چاہئے، سینیٹائزر کا استعمال کرنا چاہئے، سماجی فاصلہ بنانے کو کوشش کرنا چاہیے ۔ضلع کلکٹر مانڈھرے نے کہا کہ لاپرواہی ہمارے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں اس لئے ہمیں احتیاط سے زندہ گزارنا چاہیے ۔موصوف نے کہا آج یورپی ممالک میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوگئی ہیں ہندوستان میں کونسی لہر چل رہی ہے ہمیں اس پر دھیان دینا اور ماسک لگا کر اپنی اور اپنے خاندان کی  کی حفاظت کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ذرا سی بھول ہمارے لئے بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہو ہوسکتی ہے ۔
                       (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے