قانونی طور پر شان ہند اپوزیشن لیڈر نامزد، میئر طاہرہ شیخ نے عہدہ کا لیٹر تفویض کیا، جنتا دل ورکرس میں جوش و خروش، آتش بازی کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا


قانونی طور پر شان ہند اپوزیشن لیڈر نامزد، میئر طاہرہ شیخ نے عہدہ کا لیٹر تفویض کیا، جنتا دل ورکرس میں جوش و خروش، آتش بازی کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا 

مالیگاؤں : 28 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کی سیاسی صورتحال میں دن بدن تبدیلی پیش آرہی ہے امتحدہ محاذ گٹ نیتا تنازعہ اپوزیشن لیڈر عہدہ کے لئے کون قانونی ہے آوروں کون نہیں؟ اسکا کھیل تقریباً اب ختم ہوگیا ہے ۔حاصل تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر عہدہ پر آج میونسپل میئر طاہرہ شیخ نے شان ہند نہال احمد کو میئر آفس میں مدعو کر اپوزیشن عہدہ کا لیٹر تفویض کیا ہے ۔اس پر جنتا دل کے سیکرٹری مستقیم احمد نے نمائندہ بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قانونی طور پر ہماری لڑائی کورٹ میں جاری ہے ۔جس کی سماعت کل ہوگی ۔اس سے قبل آج میئر کی جانب لیٹر موصول ہوا اور اپوزیشن عہدہ شان ہند نہال احمد کو نامزد کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی میئر طاہرہ شیخ کو مکتوب دیا تھا لیکن یہی لیٹر ڈیوژنل کمشنر کی جانب سے موصول ہوا تو میئر نے قانونی طور پر شان ہند کو اپوزیشن لیڈر بنایا اس پر ہم نے میئر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اس موقع پر اعجاز بیگ، منصور شبیر، آمین فاروق وغیرہ موجود تھے ۔اس معاملہ کو لیکر شہر بھر میں جنتا دل کے ورکرس میں جوش و خروش دیکھا گیا اور مختلف مقامات پر آتش بازی کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے