مالیگاؤں پولس کا آل آؤٹ و کامبنگ آپریشن، دیسی پستول، تلوار، چھورا سمیت 7 لاکھ 82 ہزار روپے مالیت کے سامان ضبط

مالیگاؤں پولس کا آل آؤٹ و کامبنگ آپریشن، دیسی پستول، تلوار، چھورا سمیت 7 لاکھ 82 ہزار روپے مالیت کے سامان ضبط

26 پیشہ ورانہ ملزمین گرفتار، شہر میں قانون کی بالادستی اور امن کی برقراری کے لئے غنڈہ عناصر پر پولس کی کڑی نظر، پریس کانفرنس سے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی کا خطاب

مالیگاؤں : 21 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں بڑھتے ہوئے کرائم کو روکنے کے لئے پولس انتظامیہ کس حد تک کامیاب ہے یہ پورے شہر کو پتہ ہے لیکن آج اس ضمن میں مقامی ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولس انتظامیہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں بخشے گا ۔شہر میں جرائم پر قابو پانے کیلئے پولس نے آل آؤٹ آپریشن اور کامبنگ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔نوراتری اور جشن عید میلاد کی آمد کے پیش نظر مقامی پولس انتظامیہ نے ضلع ایس پی سچن پاٹل ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کی رہنمائی میں شہر میں 17 اور 18 اکتوبر کو آل آوٹ آپریشن اور کومبنگ آپریشن مہم شروع کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مجرمین کے خلاف ہوٹل ، لاج ، کھانا وال و دیگر مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے جانچ پڑتال کی جس میں محکمہ پولس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ اسطرح کی تفصیل بھی ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے منعقدہ پریس کانفرنس سے دی ۔ موصوف نے پریس نوٹ دیتے ہوئے بتایا کہ آرم ایکٹ کے تحت درج 4 مقدمات میں 6 ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے 1 دیسی پستول ، 3 تلوار ، 1 چھورا ضبط کیا گیا ۔ اسی طرح گائے ذبیحہ قانون کے تحت 2 مقدمات درج کرتے ہوئے 3 ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور انکے قبضے سے 4 گائے ، 1 بیل ، 1 پک اپ گاڑی ضبط کی گئی ۔اسکے علاوہ ممبئی جگار قائدہ کی دفعہ کے تحت 3 مقدمات درج کئے گئے جس میں 27 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضے سے نقد رقم و 14 موبائل فون اور 7 موٹر سائیکل ضبط کی گئی اسطرح کل 9 مقدمے درج کرتے ہوئے 26 افراد کو گرفتار کیا گیا اور انکے قبضے سے 7 لاکھ 82 ہزار 50 روپے کے سامان، تیز دھار ہتھیار، تلوار، بندوق ضبط کی گئی ۔ اس کاروائی میں پوارواڑی پولس ، عائشہ نگر پولس ، سٹی پولس اسٹیشن ، کیمپ پولس اسٹیشن ، رمضانپورہ پولس اسٹیشن ، یولہ پولس اسٹیشن عملہ شامل ہیں ۔
اس پریس کانفرنس میں شہر کے ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی کام کرنے والے، غیر قانونی دھندہ اور سرگرمیوں میں ملوث افراد پر پولس کی کڑی نظر ہے شہر میں امن و امان کی بحالی کیلئے شہر سے غنڈہ گردی اور سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر روک لگانے پولس انتظامیہ مستعد ہے۔اس پریس کانفرنس میں کیمپ ڈپٹی پولس آفیسر منگیش چوہان، پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پی آئے گلاب راؤ پاٹل وغیرہ پولس حکام موجود تھے ۔
                      (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے