گھریلو ضرورت کیلئے 300 یونٹ تک ہر ماہ بجلی استعمال کرنے والے گاہکوں کے 3 ماہ بجلی بل معاف کرو، مہاراشٹر جنتادل کے اعلان پر 27 اکتوبر منگل کو یوا جنتادل کا جونا پاور ہاؤس پر احتجاج



گھریلو ضرورت کیلئے 300 یونٹ تک ہر ماہ بجلی استعمال کرنے والے گاہکوں کے 3 ماہ بجلی بل معاف کرو

مہاراشٹر جنتادل کے اعلان پر 27 اکتوبر منگل کو یوا جنتادل کا جونا پاور ہاؤس پر احتجاج

مالیگاؤں 26 اکتوبر (پریس ریلیز) : کرونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے چلے امیر غریب سب معاشی بحران کی لپیٹ میں آگئے ایسے میں بجلی کمپنی کی طرف سے من مانی بجلی بل و ریڈنگ میں ہیرا پھیری کی وجہ سے بجلی بل زیادہ آنے کی شکایت و عام شہریوں کی معیشت کو دھیان میں رکھتے ہوئے جولائی مہینے سے مہاراشٹر جنتادل ذمہ داران ریاستی سرکار سےگھریلو ضرورت کیلئے 300 یونٹ تک ہر ماہ بجلی استعمال کرنے والے گاہکوں کے 3 ماہ بجلی بل معاف کرو کا مطالبہ کر رہی ہے. مہاراشٹر جنتادل کے اعلان پر مقامی جنتادل نے 13 جولائی کو جونا پاور ہاؤس پر احتجاجی طور پر بجلی بلوں کو نذر آتش کیا، 10 اگست کو بجلی بل کی معافی کے مطالبے پر احتجاج کرتے ہوئے کالے کپڑوں پر بجلی بل لگا کر ایڈیشنل کلکٹر، پرانت آفیسر کے ذریعے تحریری خط وزیر اعلیٰ و منسلک وزراء سے 3 ماہ کی بجلی معافی کا مطالبہ کی. چونکہ اب تک بجلی بل کو ریاستی سرکار معاف کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لی اس لئے مہاراشٹر جنتادل ذمہ داران نے اعلان کیا کہ عوامی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 27 اکتوبر بروز منگل کو عوامی طاقت کے ساتھ جنتادل سیکولر ریاست بھر میں بجلی بل کی معافی کیلئے احتجاج کرے گی. مذکورہ اعلان پر مقامی جنتادل سیکولر *شان ہند نہال احمد* (کار گذار صدر) کی ایماء پر *سلیم گڑبڑ* اور *شیخ انیس مستری* کی سرپرستی میں یوا جنتادل صدر *عارف حسین پاپا* اور یوا جنتادل سیکریٹری *ابو شعیب نہالی* کی قیادت میں *27 اکتوبر بروز منگل دوپہر 12 بجے آگرہ روڈ، جونا پاور ہاؤس کے گیٹ پر سماجی فاصلے (سوشل ڈسٹنسنگ) کا خیال رکھتے ہوئے یوا جنتادل سیکولر احتجاج کرتے ہوئے 3 ماہ کی بجلی بل کو معاف کرنے کا مطالبہ کرے گی.* لہٰذا یوا جنتادل کی جانب سے عوامی ضرورت کیلئے ہونے والے بجلی بل کی معافی کے احتجاج میں جنتادل و دوست (مہا گٹھ بندھن) پارٹی ورکرس، ذمہ داران، کارپوریٹرس، و شہریان شرکت کریں۔ایسی پریس ریلیز
سیکریٹری یوا جنتادل سیکولر نے جاری کی ہے ۔
                         (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے