آگرہ روڈ سے مال ٹرک اور دیگر چار پہیہ گاڑیوں کو ہٹانے کمشنر کو تین دن کا الٹی میٹم، ورنہ جمعہ کو راستہ روکو مظاہرہ : آصف شیخ۔آٹو کنسلٹنٹ، دو اور چار پہیہ گاڑیوں کے علاوہ ہوٹل پان دکان اور راستوں کو تنگ کرنے والے دکانداروں سے آصف شیخ کی اپیل


آگرہ روڈ سے مال ٹرک اور دیگر چار پہیہ گاڑیوں کو ہٹانے کمشنر کو تین دن کا الٹی میٹم، ورنہ جمعہ کو راستہ روکو مظاہرہ : آصف شیخ

آٹو کنسلٹنٹ، دو اور چار پہیہ گاڑیوں کے علاوہ ہوٹل پان دکان اور راستوں کو تنگ کرنے والے دکانداروں سے آصف شیخ کی اپیل

مالیگاؤں :22 ستمبر (پریس ریلیز) چھتراپتی ​​شیواجی مہاراج کے مجسمے سے دیوی کے ملہ تک جونے آگرہ روڈ  پر دونوں جانب کھڑے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے بصورت دیگر آگرہ روڈ روکو احتجاج  کیا جائے گا۔ اسطرح کا انتباہی مکتوب پندرہ ستمبر کو مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر کو آصف شیخ نے دیا تھا لیکن ابھی تک اس پر خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی ہے جس پر آصف شیخ نے کمشنر سمیت حکام بالا کو آج ایک محضر نامہ پیش کرتے ہوئے تین دن کا الٹی میٹم دیا ہے کہ آگرہ روڈ سے مال ٹرک اور دیگر چار پہیہ گاڑیوں کو فوری ہٹایا جائے ورنہ جمعہ کو دوپہر بعد تین بجے آگر روڈ اپنا سوپر مارکیٹ کے پاس راستہ  روکو مظاہرہ کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم سوشل ڈسٹنسنگ کا اہتمام کرتے ہوئے ماسک لگا کر اپنے مطالبات کے حق میں راستہ روکو کرینگے اور حالات کی تمام ذمہ داری میونسپل کارپوریشن کے کمشنر، آر ٹی او محمکہ اور پولس انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ آصف شیخ رشید نے ٹرک مالکان، ڈرائیور، کے ساتھ ساتھ دوپہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کو کھڑی کرنے والے، آٹو کنسلٹنٹ والے اپنے اپنے طور سے از خود اپنی گاڑیوں کو راستوں سے ہٹا لیں ورنہ وہ خود اسکے ذمہ دار ہونگے ۔موصوف نے شہر بھر کے دھندہ کرنے والے افراد پان دکان ہوٹل مالکان اور راستوں کو تنگ کرنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذات سے کسی کو تکلیف پہنچانے کا کام نہ کریں ۔راستوں کو کھلا اور کشادہ رکھیں ورنہ قانونی کارروائی کے آپ خود ذمہ دار ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں ہمیشہ ٹریفک کی بہتات رہتی ہے ۔ آگرہ روڈ کے دونوں جانب کے علاقوں میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول موجود ہیں۔ عوام کا بڑی تعداد میں اس روڈ سے گزر ہوتا ہے ۔آگرہ روڈ پر پرائیویٹ ملکیت والے ٹرک اور دیگر چار پہیہ گاڑیاں ہمیشہ سڑک کے دونوں اطراف کھڑی ہوتی ہیں۔  جو کہ شہریوں کے لئے رکاوٹ ہے اور حادثات کا سبب بنتے ہیں ۔  آگرہ روڈ کے دونوں جانب کھڑی رہنے والی تمام  ٹرکوں اور دیگر چار پہیہ گاڑیوں کو فوری طور  سے ہٹائیں ۔میونسپل کمشنر سے آصف شیخ رشید نے سخت الفاظ میں کہا کہ آگرہ روڈ پر مستقل طور پر ٹرک کھڑی نہ ہو اسکا خیال رکھا جائے ۔ اور جہاں جہاں سڑکوں پر گڑھے ہوگئے ہیں اسے فوری طور پر درست کیا جائے ۔ان گڑھوں کو بھرا جائے ۔آصف شیخ نے اس مکتوب کی ایک کاپی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولس و  مقامی ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) اور  پولس انسپکٹر ٹرانسپورٹ برانچ ، مالیگاؤں کو دی ہے ۔

                        (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے