جنتادل متحرک، غیر ضروری کرفیو کے خلاف ملے گا ضلع کلکٹر سے وفد، پولس محکمہ و پرانت آفیسر سے مستقیم ڈگنیٹی کی میٹنگ
بروز جمعہ رات 9 بجے جنتادل آفِس پر ہاکرس یونین و ذمہ داران و ورکرس کی میٹنگ
مالیگاؤں: 22 ستمبر (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں میں کرونا کے نام پر شام 7 سے صبح 7 تک 12 گھنٹے کا غیر ضروری کرفیو کا نفاذ 18 اگست سے ہوا، اِس غیر ضروری کرفیو کے خلاف جنتادل اگلے روز سے ہی سرگرم ہوگئی. جنتادل سیکولر اپنی ہم خیال سیاسی جماعت کے ساتھ کرفیو کے خلاف مظاہرے بھی کئے تاکہ کرفیو سے شہر میں چھوٹا بڑا کاروبار کرنے والوں کو ہونے والی پریشانیوں سے بچایا جاسکے.
آج دوپہر 1 بجے پرانت آفیسر، پولیس محکمہ و جنتادل کی جانب سے ساتھی مستقیم ڈگنیٹی، عبدالباقی راشن والا، عبدالرحمٰن انصاری کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ہوئی جس میں شہریان کی نمائندگی کرتے ہوئے جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے کرونا سے متعلق رپورٹ پر، کرفیو سے شہر کی معیشت و چھوٹے بڑے بیوپاریوں کو ہونے والی پریشانیوں پر تبادلہ خیال کیا. پرانت آفیسر نے کرفیو سے متعلق کہا کہ ضلع کلکٹر صاحب کے حکم سے کرفیو نافذ ہوا ہے اور جمعہ کو کلکٹر صاحب سے ہماری میٹنگ ہوئی جس میں ہم کرفیو ہٹانے کے لئے گذارش کئے تو کلکٹر صاحب کہا کہ کرفیو لگانے اور ہٹانے کا فیصلہ کرونا امراض کی تعداد پر منحصر ہے.
اس معاملے پر جنتادل آگے کا لائحہ عمل طئے کرنے کیلئے جمعہ رات 9 بجے جنتادل آفِس قدوائی روڈ پر ہاکرس یونین، ورکرس و ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران کی میٹنگ رکھی ہے جس میں کرفیو کے خلاف مشورے سے آگے کا لائحہ عمل طئے کیا جائے گا. اور جمعہ کے ہونے والی میٹنگ سے قبل ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ایک وفد ناسک جاکر ضلع کلکٹر سے ملاقات کرکے شہر کے کرونا سے متعلق گراؤنڈ لیول پر بات کرکے کرفیو کو ختم کرنے کی گذارش کی جائے گی.
(Advertisement)
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com