چلڈرنس اردو میگزین ایسوسی ایشن کا قیام وقت کی ضرورت : (محترم سراج الدین ندوی) ‏


چلڈرنس اردو میگزین ایسوسی ایشن کا قیام وقت کی ضرورت : (محترم سراج الدین ندوی)   

       
مالیگاؤں :15 ستمبر (بذریعہ ٔ ای میل)چلڈرنس اردو میگزین ایسوسی ایشن کے ممبران کا ایک آن لائن اجلاس۱۱؍ستمبر ۲۰۲۰ء جمعہ کی شب پونے گیارہ بجے محترم سراج الدین ندوی ( مدیر ماہنامہ اچھاساتھی بجنور) کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ابتداء میں جناب فاروق سید صاحب نے اغراض ومقاصد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم اپنے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ایک دستور بنائیں اور اس پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے کام انجام دیں۔ انہوں نے یہ خوش خبری دی کہ قومی کونسل کے ڈائرکٹر جناب عقیل احمد شیخ نے ۱۴؍ستمبر کو ہونے والی ملک گیرآن لائن میٹنگ میں انہیں بھی مدعو کیا ہے۔ اس موقع پر وہ اپنے مسائل کو ڈائرکٹر کے سامنے بھرپورانداز میں رکھنے کی کوشش کریںگے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنی گفتگو میں اس با ت کا بھی اعلان کیا کہ وہ ممبئی میں دو روزہ جشن ادب اطفال کا ایک بڑا پروگرام کاانعقاد بھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ان کے اس اعلان پر تنظیم کے تمام ہی افراد نے بھرپور ساتھ دینے کاوعدہ کیا ۔ نائب صدر جناب خیال انصاری صاحب (مدیرخیر اندیش مالیگاؤں) اور جناب عنایت اللہ فلاحی (مدیر جنت کے پھول، تھانہ)نے اپنی گفتگو میں چلڈرنس اردو میگزین ایسوسی ایشن کادستور بنانے اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ دستور بنانے کی ذمہ داری CUMAکے صدر محترم سراج الدین ندوی صاحب نے اپنے ذمہ لی اورایک ہفتے میں دستور بناکر پیش کرنے کاوعدہ کیا۔ اس میٹنگ میں الفاظ ہند (کامٹی) کے ایڈیٹر محترم ریحان کوثر صاحب کا استقبال کیاگیا اور تمام ممبران کی رائے سے وقتی طورپر نشرو اشاعت کی ذمہ داری جناب رحمانی سلیم احمد (مدیر ماہنامہ گلشن اطفال، مالیگاؤں) پر ڈالی گئی۔ جسے انہوں نے قبول کیا۔
آخر میں صدر محترم سراج الدین ندوی صاحب نے اپنے دعائیہ کلمات کے ساتھ تمام ہی ممبران کو ایک دوسرے سے رابطہ میں رہنے اورساتھ میں مل جل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔
ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جناب فاروق سید صاحب کے شکریہ پر میٹنگ کاانعقاد ہوا۔ 
رحمانی سلیم احمد(میڈیا انچارج).........................

                        (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے