شیواجی پتلہ سے دیوی کا ملہ تک آگرہ روڈ سے مال ٹرک اور دیگر گاڑیوں کو فوری ہٹایا جائے ورنہ راستہ روکو اندولن : آصف شیخ
مالیگاؤں 15 ستمبر (پریس ریلیز) چھتراپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے سے دیوی کے ملہ تک جونے آگرہ روڈ پر دونوں جانب کھڑے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے بصورت دیگر آگرہ روڈ روکو احتجاج کیا جائے گا۔ اسطرح کا انتباہ آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر مالیگاؤں کارپوریشن سے کیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں ہمیشہ ٹریفک کی بہتات رہتی ہے ۔ آگرہ روڈ کے دونوں جانب کے علاقوں میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول موجود ہیں۔ عوام کا بڑی تعداد میں اس روڈ سے گزر ہوتا ہے ۔آگرہ روڈ پر پرائیویٹ ملکیت والے ٹرک اور دیگر چار پہیہ گاڑیاں ہمیشہ سڑک کے دونوں اطراف کھڑی ہوتی ہیں۔ جو کہ شہریوں کے لئے رکاوٹ ہے اور حادثات کا سبب بنتے ہیں ۔ تاہم آپ سے گذارش ہے کہ اگلے 8 دن کے اندر آگرہ روڈ کے دونوں جانب کھڑی رہنے والی تمام ٹرکوں اور دیگر چار پہیہ گاڑیوں کو فوری طور سے ہٹائیں۔ بصورت دیگر 8 دن کے بعد کسی بھی روز جونا آگرہ روڈ پر راستہ روکو آندولن کیا جائے گا ۔ براہ کرم اسے نوٹ کریں ۔میونسپل کمشنر سے آصف شیخ رشید نے سخت الفاظ میں کہا کہ آگرہ روڈ پر مستقل طور پر ٹرک کھڑی نہ ہو اسکا خیال رکھا جائے ورنہ نقصانات کی ذمہ دار کارپوریشن انتظامیہ ہوگا ۔آصف شیخ نے اس مکتوب کی ایک کاپی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولس و علاقائی ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) اور انسپکٹر آف پولس ، ٹرانسپورٹ برانچ ، مالیگاؤں ،کو دی ہے ۔......................................
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com