پری میٹرک اسکالرشپ کی تاریخ میں توسیع، 31 اکتوبر تک پہلی سے دسویں جماعت کے طلباء عریضہ کریں
ممبئی: 16 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق اقلیتی طلبہ کو دی جانے والی اسکالرشپ برائے پری میٹرک کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے سرکار نے آخری تاریخ 31 اکتوبر متعین کردی ہے ۔اسطرح کا اعلان اقلیتی اور بالغ تعلیم کے ڈائریکٹر سنیل چوہان نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مسلم، کرسچن ، عیسائی ، بدھ ، سکھ ، پارسی اور جین مذہب سے تعلق رکھنے والے طلباء کو پری میٹرک اسکالرشپ دے رہی ہے۔جن میں نئے عریضے اور تجدیدی طلبا کے ذریعہ آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 ہے۔ اس کے ضوابط اور شرائط کے مطابق اس کا اطلاق کلاس اول سے دسویں جماعت کے تمام سرکاری / نیم سرکاری / نجی امداد یافتہ / غیر امداد یافتہ / مستقل غیر امداد یافتہ اسکولوں میں زیر تعلیم اقلیتی طلبہ پر ہے۔ درخواست دہندہ طالب علم کو گذشتہ سال میں 50 فیصد سے زیادہ نمبروں کے ساتھ پاس ہونا ضروری ہے ۔۔ نمبروں کی شرط صرف صرف پہلی جماعت کے طلباء کے لئے لاگو نہیں ہوگی۔ والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم ہونی چاہئے۔ ایک خاندان میں 2 سے زیادہ طلباء وظائف نہیں حاصل کریں گے۔
درخواست کو بھرتے وقت ، طالب علم کے مذہب ، خاندانی آمدنی ، نمبر اور فیصد وغیرہ کی معلومات کو درست طریقے سے پُر کرنا چاہئے۔ مذہب ، آمدنی ، نمبر ، آدھار کارڈ / آدھار رجسٹریشن کی رسید ، طالب علم کی تصویر ، بینک پاس بک کے پہلے صفحے کی کاپی وغیرہ جیسے دستاویزات ہیڈ ماسٹر کو جمع کروائیں۔ والدین کا سالانہ انکم سرٹیفکیٹ لازمی اتھارٹی کے ذریعہ تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔ اس اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے والے طلباء کو ایسے ہی کسی دوسرے وظائف سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے ۔ اہل طلبہ میں سے 30 فیصد اسکالرشپ خواتین طالبات کے لئے مخصوص ہیں۔............................
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com