کورونا بحران پر وزیر اعظم نریندر مودی 23 ستمبر کو 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے تبادلہ خیال کرینگے


کورونا بحران پر وزیر اعظم نریندر مودی 23 ستمبر کو 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے تبادلہ خیال کرینگے

نئی دہلی: 20 ستمبر (ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس سے انفیکشن ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد جہاں 53 لاکھ کے اعدادوشمار کو پار کر گئی ہے۔ وہیں کورونا وبا سے ہونے والی اموات کا اعداد وشمار بھی 85 ہزار کو پار کر چکا ہے۔ اس درمیان کووڈ-19 کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہونے والی یہ میٹنگ 23 ستمبر کو ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کورونا کی بگڑتی صورتحال کو لے کر اترپردیش، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ اس میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی شامل ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم مودی اس خطرناک وبا کے حالات پر تبادلہ خیال کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کئی مرحلے کی میٹنگ کر چکے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ان ریاستوں کو مودی کیا ہدایت دیتے ہیں؟

                         (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے