مرحوم بلند اقبال کی برسی پر 16 ستمبر کو احتجاج، پرانت آفیسر و ایڈیشنل پولس آفیسر نے جنتادل کو دیئے لیٹر


16 ستمبر قائد انقلاب کی برسی پر انقلابی احتجاج، پرانت آفیسر و ایڈیشنل پولس آفیسر نے جنتادل کو دیئے لیٹر

مالیگاؤں: (پریس ریلیز) : شام 7 تا صبح 7 بجے تک کا شہر میں نافذ غیر ضروری کرفیو کے خلاف جنتادل روز اول سے مخالفت کر رہی ہے، جنتادل سیکولر کار گذار صدر محترمہ *شانِ ہند صاحبہ* کے لیٹر پیڈ پر غیر ضروری کرفیو کی مخالفت کرتے ہوئے کرفیو سے شہریان کی تکالیف کو اجاگر کرتے ہوئے کرفیو کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا. قریب 21 دن گذر جانے کے بعد اور محرم و گنپتی تہوار کے بعد بھی جب کرفیو کو ختم نہیں کیا گیا تو جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* کی قیادت میں 9 ستمبر کو جنتادل کا ایک وفد پرانت آفیسر و ایڈیشنل پولس آفیسر سے مل کر رات کے کرفیو کے خلاف مزید لیٹر دے کر مطالبہ کیا کہ شہر میں چھوٹا بڑا کاروبار کرنے والوں کو حد درجہ تکلیف ہورہی ہے اور اس کا اثر شہر کی معیشت پر بھی پڑ رہا ہے اس لئے غیر ضروری رات کے کرفیو کو ختم کیا جائے. کرفیو ختم نہ ہونے کی صورت میں جمعہ 11 ستمبر شام 4 بجے جنتادل کے جیالے ورکرس کرفیو کے خلاف کالا جھنڈا لے کر جنتادل آفِس سے پیدل پرانت آفس پہنچ کر دھرنا دے گے.
               اعلان کے مطابق کرفیو کے خلاف جنتادل آفِس پر ساڑے تین بجے سے جنتادل ورکرس، ہم خیال پارٹی متحدہ محاذ کے جانباز و عام شہری بڑی تعداد میں پہنچے. جنتادل جنرل سیکریٹری و متحدہ محاذ رابطہ کار *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* دھرنے کیلئے آئے تمام معززین کے سامنے کرفیو سے متعلق بات رکھتے ہوئے بتائے کہ 10 ستمبر کی رات میں پرانت آفیسر اور ایڈیشنل پولس آفیسر کی جانب سے ہمیں بذریعہ *واٹس ایپ* ایک لیٹر موصول ہوا جس میں واضح کیا گیا کہ *کرفیو کو ختم کرنے کے مطالبے کو ہم کلکٹر صاحب کو روانہ کردیئے ہے، اگلے کچج دنوں میں شہر سے رات کا کرفیو کلکٹر صاحب سے مشورہ کرکے ختم کردیا جائے گا.* لیٹر کو سمجھنے کے بعد پارٹی ذمہ داران و ورکرس کے مشورے سے طئے ہوا کہ ٹھیک ہے پرانت آفیسر اور ایڈیشنل پولس آفیسر کو کلکٹر سے بات کرنے کیلئے ایک موقع دینا چاہئے، اور اسی کے ساتھ جنتادل ذمہ داران، ورکرس، ہم خیال پارٹی متحدہ محاذ کے جانباز ورکرس *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* کی قیادت میں پرانت آفیسر سے ملے اور کہے کہ آپ نے کرفیو ختم کرنے سے متعلق ہمیں لیٹر دیئے اسی لئے ہم بغیر کالے جھنڈے و احتجاج کے آپ کو کلکٹر صاحب سے بات کرنے کیلئے 5 دنوں کا وقت دے رہے ہیں. *اگر آپ 15 ستمبر تک شہر سے رات کا کرفیو ختم نہیں کرتے ہے* تو ہم رات کے غیر ضروری کرفیو کے خلاف *16 ستمبر قائد انقلاب کی برسی کے موقع پر انقلابی احتجاج کرے گے* اس موقع پر جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ عبدالباقی راشن والا، پروفیسر رضوان خان سر، سید سلیم، مسلم ڈھانڈھے پہلوان، سلیم گڑبڑ، مولانا علیم فلاحی، مسیح اللہ بیسٹ، عارف حسین پاپا، انیس مستری، شیفق پی کے، ہارون ماسٹر، خالد الفرحت، افتخار بیلباغ، اسحٰق ابراہیم، مفتی شعیب، صدرالدین مقادم، عبدالرحمٰن انصاری، ابولیث انصاری وغیرہ موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے