این سی پی کے ریاستی صدر جناب جینت پاٹل صاحب کی رضوان بیٹری والا وفد سے خصوصی ملاقات کی


این سی پی کے ریاستی صدر جناب جینت پاٹل صاحب کی رضوان بیٹری والا وفد سے خصوصی ملاقات کی

 مالیگاؤں: ( پریس ریلیز ) آج شہر میں نت نئی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں اور ہمارے لیڈران خواب خرگوش میں مگن ہیں جس کی بناء پر عوام میں افراء تفری کا ماحول ہے. اس لئے عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے رضوان بیٹری والا نے چند ہفتہ قبل چھگن بھجبل صاحب اور ان کے بھتیجے جناب سمیر بھجبل صاحب سے ملاقات کی رضوان بیٹری والا نے مالیگاؤں شہر کے مسائل پر گفتگو کی جس پر بھجبل صاحب نے مالیگاؤں شہر پر خصوصی توجہ دینے کا تیقین دیا. اس ملاقات کے بعد پچھلے ہفتہ جمعہ کے روز نیشنل کانگریس پارٹی کے آبزرور اویناش صاحب اور رضوان بیٹری والا کی ملاقات ہوئی اس ملاقات میں اویناش صاحب نے رضوان بھائی بیٹری والا سے کہا کہ کیا آپ وہی رضوان بیٹری والا ہو؟ جس کے چرچے گلی سے دلی تک مشہور ہیں جسے بھجبل صاحب جیسی تعمیری کام کرنے والی ذہنیت رکھنے والا اور شرد پوار صاحب کے نقش و قدم پر چلنے والے کے نام سے جانا جاتا ہے کیا آپ وہی رضوان بیٹری والا ہو جو عوام کے حق کے لئے اپنی جان و مال تک قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے؟ کیا آپ وہی رضوان بیٹری والا ہو جنہوں نے عوام کے مسائل کی پردہ پوشی کئے بغیر کبھی گٹر کے بدبودار پانی میں تیر جاتے ہو تو کبھی زمینوں پر سو جاتے ہو موصوف نے کہا کے رضوان بھائی بیٹری والا کسی کے تعارف کا محتاج نہیں ہے. اس گفتگو کے دوران این سی پی کے آبزرور نے راشٹروادی پارٹی کی طرف سے رضوان بیٹری والا کو سلام پیش کیا بعدازاں آبزرور اویناش صاحب نے پوری تفصیل جینت پاٹل صاحب کو بتائی جینت پاٹل صاحب نے از خود رضوان بھائی بیٹری والا سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اس جینت پاٹل صاحب نے رضوان بھائی کو ممبئی ملاقات کے لئے بلایا اس میٹنگ میں رضوان بیٹری والا نے شہر مالیگاؤں کا حال سنایا اور بتایا کے کس طرح سے شہر کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا جا رہا ہے جینت پاٹل صاحب نے رضوان بھائی سے کہا کے آپ اور ہمارے لیڈر جناب شرد پوار صاحب دونوں ہی زمینی سطح پر کام کرنے کے عادی ہیں پاٹل صاحب نے کہا کے آپ اور ہمارے لیڈر دونوں کی سوچ ایک جیسی ہے اس لئے آپ اور ہم ساتھ مل کر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے راشٹر وادی کا ہاتھ بھی مظبوط ہوگا اور ہمیں شرد پوار صاحب کی سوچ پر کام کرنے والا مضبوط ساتھی بھی مل جائیگا. اس موقع پر جلیل احمد ڈیگ والے، انصاری محمد عارف سر، ڈاکٹر نوید انصاری، انصاری زاہد انجینئر، حافظ طاہر، مزمل رحیمی و ڈاکٹر اخلاق صاحب موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے