ہندوستانی میڈیا پر فاشسٹ طاقتوں کا قبضہ، راہل گاندھی نے مودی سرکار پر سادھا نشانہ ‏


ہندوستانی میڈیا پر فاشسٹ طاقتوں کا قبضہ، راہل گاندھی نے  مودی سرکار پر سادھا نشانہ 


نئی دہلی:13 جولائی (ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نےآج  مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی میڈیا کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے ۔راہل گاندھی نے کہا کہ آج ہندوستانی میڈیا کا ایک بہت بڑا حصہ فاشسٹ طاقتوں کے قبضے میں ہے ۔ جو ایک الگ ہی کہانی پیش کرتے ہیں ۔ چاہے وہ ٹیلی ویژن ہو یا سوشل میڈیا۔راہل نے اپنے ٹویٹ میں  کہا کہ آج ہندوستانی میڈیا کے ایک بڑے حصے پر فاشسٹ طاقتوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ ٹیلی ویژن چینلز ، واٹس ایپ فارورڈ اور غلط خبروں کے ذریعہ نفرت انگیز کہانی پھیلائی جارہی ہے۔ جھوٹ کی یہ داستان ہندوستان کو الگ تھلگ کررہی ہے ۔موصوف نے اور ایک ٹویٹ میں  کہا کہ میں اپنے موجودہ امور ، تاریخ اور بحران کو حقائق میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے واضح اور قابل رسائی بنانا چاہتا ہوں۔ کل میں آپ کے ساتھ ویڈیو پر اپنے خیالات شیئر کروں گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے