آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے کی کارکردگی سے عوام میں ناراضگی ، نظام سیٹھ بکھار والا گروپ مجلس چھوڑ کر کانگریس میں

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے کی کارکردگی سے عوام میں ناراضگی ، نظام سیٹھ بکھار والا گروپ مجلس چھوڑ کر کانگریس میں



مالیگاؤں:  13 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) : اسمبلی الیکشن کے وقت تن من دھن سے مجلس کے امیدوار محمد اسماعیل عبدالخالق کا ساتھ دیکر کامیاب کروانے والوں میں جہاں بے شمار نام نظر آئیں گے وہیں نظام سیٹھ بکھار والے کا نام بھی یاد کیا جائے گا لیکن اسمبلی الیکشن کو  نو ماہ کے قریب کا عرصہ ہوچکا ہے ایسے میں مجلس کے رکن اسمبلی کی کارکردگی مایوس کن ہونے اور الیکشن میں مخلصانہ طور پر ساتھ دینے والے ساتھیوں کو فراموش کرنے کے سبب لوگوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ۔ایسے میں کانگریس رابطہ آفس سے جاری کی گئی تصویر کے مطابق نظام بکھار والے نے اپنے گروپ کے ساتھ کانگریس صدر شیخ رشید کی قیادت میں کانگریس کا دامن تھام لیا ہے ۔اطلاع کے مطابق الیکشن میں تن من اور 'دھن' کیساتھ مفتی اسماعیل قاسمی کا ساتھ دینے والے نظام سیٹھ بکھار والے اپنے گروپ کیساتھ کانگریس میں شامل ہوگئے کانگریس صدر شیخ رشید نے انکا استقبال کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے