ناسک ضلع میں 6 ہزار 970 کورونا مریض ہوئے ڈسچارج، 2ہزار 682 مریض زیر علاج ہیں
ناسک :22 جولائی(بیباک نیوز اپڈیٹ) ضلع جنرل اسپتال سے ملی موصولہ اطلاع کے مطابق 6 ہزار 970 کورونہ مریضوں کو اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے اور اس وقت 2 ہزار 682 مریض زیر علاج ہیں۔ ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اننت پوار نے تفصیلات میں بتایا کے اب تک 412 مریضوں کی موت ہو چکی ہے
زیر علاج مثبت مریض کی تعداد
دیہی ناسک میں 225 ، چاندوڑ 09 ، سننر 148 ، ڈنڈوری 56 ، نپھاڑ 147 ، دیولا 12 ، ناندگاؤں 96 ، یولا 41 ، ترمبکیشور 28 ، سُرگانا 09 ، پیٹھ 03 ، کلون 01 ، باگلان 23 ، اگتپوری 137 ، مالیگاؤں دیہی 46 ایسے کل 981 مثبت مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ، ناسک میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 1،608 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن علاقہ میں 80 اور دیگر ضلع سے 13 ایسے کل 2،682 مریضوں کا علاج جاری ہیں۔ نیز ضلع میں اب تک 10 ہزار 064 کورونا متاثر مریض مل چکے ہیں۔
اموات
دیہی ناسک سے تعلق رکھنے والے 96 ، ناسک میونسپل کارپوریشن علاقے سے 216 ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن علاقے سے 82 اور ضلع سے باہر کے 16 افراد سمیت کل 412 مریض اب تک دم توڑ چکے ہیں۔
قابل ذکر
10 ہزار 64 کورونا متاثرین مریضوں میں سے 6 ہزار 970 مریض مکمل طور پر فارغ ہوگئےہیں ۔
اس وقت ضلع میں 2 ہزار 682 مثبت مریض زیر علاج ہیں۔مذکورہ اعدادوشمار آج 22 جولائی کو ضلع جنرل ہسپتال سے موصولہ معلومات پر مبنی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com