ان لاک 3 کی گائیڈلائن جاری پانچ اگست سے رات کا کرفیو ختم، جم کھولنے کی اجازت ، وزارت صحت کی ذریعہ جاری ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا، اسکول، کالج اور سبھی تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند رہیں گے


ان لاک 3 کی گائیڈلائن جاری پانچ اگست سے رات کا کرفیو ختم، جم کھولنے کی اجازت ، وزارت صحت کی ذریعہ جاری ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا، 

اسکول، کالج اور سبھی تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند رہیں گے



نئی دہلی : 29 جولائی (ایجنسی) وزارت داخلہ نے بدھ کو ان لاک تھری کو لے کر گائیڈ لائنس جاری کردی ہیں ۔ ان لاک تھری میں اس مرتبہ کنٹینمنٹ زون کے باہر مزید سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے قدم اٹھائے گئے ہیں ۔ حالانکہ وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق سبھی کنٹینمنٹ زون میں 31 اگست 2020 تک سخت لاک ڈاون رہے گا ۔ پانچ اگست سے رات کا کرفیو بھی نہیں لگایا جائے گا ۔
پانچ اگست سے سبھی یوگا ادارے اور جم کھانے کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ ان سبھی مقامات پر وزارت صحت کی ذریعہ جاری ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔ اسکول ، کالج اور سبھی تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند رہیں گے ۔ آن لائن ، ڈیسٹینسنگ اسٹدی پہلے کی طرح ہی جاری رہے گی ۔ سنیما ہال ، سوئمنگ پول ، تفریحی پارک ، تھئیٹر ، بار ، آڈیٹوریم ، اسمبلی ہال اور ایسی سبھی جگہیں بند رہیں گی ۔

وزارت داخلہ کے ذریعہ دی گئی منظوری کے علاوہ سبھی طرح کی بین الاقوامی اڑانیں بند رہیں گی ۔ میٹرو ریل خدمات پر بھی پابندی جاری رہے گی ۔ سماجی ، سیاسی ، کھیل ، تفریحی ، تعلیمی ، تہذیبی اور مذہبی پروگرام کے انعقاد اور بڑی تقریبات پر روک رہے گی ۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 64.51 فیصد

ادھر ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35286 شخص کو،کورونا وائرس کے انفکشن سے نجات ملی ہے،جس سے ملک میں کوروناوائرس سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 64.51 فیصد ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندنی بہبود نے آج کہا کہ کورونا متاثرین کے مناسب طبی انتظام اور اسپتال سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے سے ملک میں کورونا شفایابی کی شرح مسلسل بہتری پر ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی الحال انفیکشن کے 509447 سرگرم معاملے ہیں اور اب تک 988029 مریض انفکشن سے نجات پا چکے ہیں۔کورونا انفکشن کے سرگرم معاملوں اور کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کا فاصلہ بڑھ کر 478582 ہوگیا ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں انفکشن کے 48513 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی جس سےمتاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 1531669 ہوگئی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 10333،تمل ناڈو میں 4707،آندھرا پردیش میں 3067،کرناٹک میں 2819 ،مغربی بنگال میں 2105،بہار میں 1326،آسام میں 1216،دہلی میں 1135 اور گجرات میں 1032 کورونا متاثر صحت یاب ہوئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے