اب ایک کلک پر ملے گا روزگار، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے حکومت نے کیا ویب سائٹ کا آغاز: نواب ملک


اب ایک کلک پر ملے گا روزگار، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے حکومت نے کیا ویب سائٹ کا آغاز: نواب ملک



ممبئ :19 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) موصولہ خبروں کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں کورونا  کے سبب نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن میں رفتہ رفتہ نرمی کرتے ھوئے کاروبار کو شروع کرنے کی اجازت سرکار دے رہی ہے ۔لاک ڈاؤن کے دوران ریاست بھر سے پانچ لاکھ سے زائد ملازمین اپنے اپنے علاقوں میں روانہ ہوگئے ہیں جس کے سبب کئی کمپنیاں بند اور نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں۔جسے دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے بےروزگاروں کو روزگار دینے کے مقصد سے ایک پروجیکٹ(ویب سائٹ) کا آغاز کیا ہے ۔انڈسٹریز اور مزدوروں کے فائدے کیلئے ریاستی کوشلیہ وکاس کے وزیر نواب ملک نے اسطرح کی معلومات دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ حکومت نے بےروزگار نوجوانوں کو مختلف کمپنیوں میں روزگار فراہم کروانے کیلئے پروجیکٹ بنایا ہے تاکہ ایک کلک پر ان کی پسند کے مطابق انہیں روزگار حاصل ہوسکے ۔ جس کے لئے  کوشلیہ وکاس منترالیہ مہاراشٹر حکومت نے اپنی ویب سائٹ www.mahaswayam.com پرمعلومات درج کی ہے۔ اس ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو اپنے ناموں کا اندراج کرانا ضروری ہوگا ـ نواب ملک نے کہا کے لاک ڈاؤن کے سبب کئی کمپنیاں بند ہوچکی ہے اور بے شمار ملازمیں روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کمپنیوں کو جاری کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار دینے کیلیے اس ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا ہے ـ خواہش مند نوجوان اس ویب سائٹ پر ناموں کے اندراج کرنے کے بعد اپنی تعلیمی قابلیت کو بھی درج کریں ـ ویب سائٹ پر سرکاری و پرائیوٹ اداروں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کے اشتہارات بھی دیکھنے کو مل سکیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے