راشن کے اناج چوری کرنے والوں کی جانچ ناسک کرائم برانچ سے کی جاۓ ، وزیر خوراک چگن بھجبل و ضلع ایس پی سے مطالبہ
رکن اسمبلی مفتی اسماعیل صاحب مکمّل ناکام ثابت ہوئے ، جمعیۃ علماء کے نام پر اپنی سیاسی دکان چمکانے والا ایم ایل اے ناکارہ ہے ، پریس کانفرنس میں آصف شیخ کا سنسنی خیز انکشاف
مالیگاؤں:4 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) شہر کے رکن اسمبلی چوروں کی سرپرستی کررہے ہیں ، اس لئے کے دی ہینڈ لوم اونرس کوآپریٹو سوسائٹی کی راشن دکان نمبر 11 کا اناج بلیک مارکیٹنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے اور پولیس کسٹڈی میں رہنے والے نوید عالم اور اسکے ساتھی متحدہ محاذ جنتا دل کے ہم پلّا اور ہم نوالہ ہے ، اور انکے خلاف شفاف انکوائری کا مطالبہ بھی مقامی ایم ایل اے نے نہیں کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کے مقامی ایم ایل اے مفتی محمّد اسماعیل قاسمی چوروں کی سرپرستی کررہے ہیں ، اسطرح کا سنسنی خیز انکشاف سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے انکے فارم ہاؤس پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ،آصف شیخ نے ایف ڈی او سے حاصل کردہ ثبوت کی روشنی میں کہا کہ دی ہینڈ لوم اونرس کوپرٹیو سوسائٹی کے رجسٹر پر پانچ راشن دکانیں جن میں دکان نمبر 9 /1 ، 11 ، 15 ، 53 اور 53/ 1 جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ دی ہینڈ لوم کوپرٹیو سوسائٹی کے راشن دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین کے نام سوسائٹی کے لیٹر ہیڈ پر چیئرمین ، سیکریٹری یا صدر کے نام و دستخط سے دیئے جاتے ہیں لیکن اس سوسائٹی نے اپنے ملازمین کے نام صرف سوسایٹی کے ذمہ دار کی دستخط سے دیئے ہے اور اس سوسائٹی کا ذمہ دار کون ہے یہ بھی چھپایا گیا ہے آصف شیخ نے کہا کہ غریبوں کا اناج بلیک مارکیٹنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑے جانے والے کس سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں یہ عوام کے سامنے آچکا ہے ، آصف شیخ نے کہا کہ نوید عالم یہاں کا نوکر ہے لیکن اصل چور کون ہے اس کو مکمّل انکوائری کرتے ہوئے گرفتار کیا جاۓ ، آصف شیخ نے کہا کہ دی ہینڈ لوم کوپرٹیو سوسائٹی نے جو لیٹر ہیڈ ایف ڈی اؤ میں دیا ہے اس میں نوید عالَم سمیت پانچ ملازمین کا نام شامل ہیں اور لیٹر ہیڈ کے اپر ہی آمدار نہال احمد کا نام بھی درج ہے حالانکہ نہال احمد صاحب اس دنیا سے جا چکے ہے اور آج مجھے مرحوم نہال احمد صاحب کے متعلق کچھ نہیں بولنا ہے ، لیکن جو چور ہے انکے خلاف قانونی کارروائی ہونا چاہیئے اور اسکے لئے ہم نے ناسک کرائم برانچ سے تحقیقات کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ، آصف شیخ نے کہا کہ مکمّل انکوائری کے لئے ضلع ایس پی ڈاکٹر آرتی سنگھ اور وزیر خوراک چھگن بھجبل سے مطالبہ کیا ہے ، آصف شیخ نے کہا کہ راشن اناج چوری کے معاملے میں 6 روز قبل ایف ڈی او نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن پی آئے کو لیٹر دیا تھا کے دی ہینڈ لوم کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین کو گرفتار کیا جاۓ لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ، مجھے پوارواڑی پولیس پر بھروسہ نہیں ہے اسلئے ہم نے اس معاملے کی انکوائری کرائم برانچ سے کئے جانے کی مانگ کی ہے ، ایک سوال کے جواب میں آصف شیخ نے کہا کہ ہمارے شہر کا ایم ایل اے مکمّل طریقے سے ناکام ہو چکا ہے کیونکی اس کورونا وباء سے ہوئے لاک ڈاؤن کے درمیان رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی صاحب نے ایک کام بھی انجام نہیں دیا ہے ، اور انکی ناکامی کا ثبوت یہ ہے کہ مہاراشٹر بھر میں اپنے اپنے علاقے کے ایم ایل ایز نے اپنے اپنے شہر کو سنمبھالا عوام کی مدد کی لیکن مالیگاؤں میں انکی ناکامی کے چلتے دو آفیسر کو کوارڈی نیٹر کے طور نامزد کرنا پڑا ، آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسماعیل نے جمعیت علما کے ذریئے کئے جانے والے کام کو اپنی سیاسی نمائندگی سے جوڑ کر شہر کی عوام کو گمراہ کیا ، انہوں نے کہا کے میں جمعیت علما کی تعریف کرتا ہوں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس تنظیم کا احترام بھی کرتا ہوں کے لاک ڈاؤن کے درمیان کورن ٹائن میں رکھے گئے ہماری اپنی قوم کے افراد کو کھانا پکا کر کھلایا ، آصف شیخ نے کہا کہ دو ہزار کلو چاول مہاراشٹر حکومت کے ذریئے پرانت آفیسر نے کورن ٹائن کئے گئے افراد کو کھانا پہونچانے کیلئے جمعیت علما کو فراہم کیا تھا لیکن مفتی اسماعیل نے اس دو ہزار کلو چاول کو جمیعت کے دفتر میں رکھنے کی بجاۓ اپنے مکان میں رکھوایا جس کا ویڈیو ریکارڈ بھی ہمارے پاس موجود ہے ، آصف شیخ نے کہا کہ یہ اور اس جیسی کہی مثال ہمارے پاس موجود ہے ، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بطور سیاسی لیڈر اور موجودہ ایم ایل اے مفتی اسماعیل نے اپنی جانب سے کوئی کارکردگی انجام نہیں دی صرف جمعیت علما کے نام پر اپنی سیاسی دکان چمکائی ہے ، دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے مفتی اسماعیل کو امیر غریب مزدور بنکر سبھی نے اپنا ووٹ دیکر اپنا نمائندہ بنایا لیکن مفتی اسماعیل نے مزدوروں کے لئے ایک لفظ ہمدردی کا نہیں بولا اور ناہی بنکروں سے کوئی اپیل کی ، موصوف نے کہا کہ میں نے کبھی بھی بنکر اور مزدوروں کے درمیان دوریاں پیدا نہیں کی اور ناہی میں نے کسی بنکر کے کارخانے پر دھرنا دیا ، میں نے صرف انسانیت کے ناتے اپیل کی جسے بنکروں نے مانا اور یہی وجہ ہے کے آج سائزنگ ایسو سی ایشن والوں نے اور بنکروں کی تنظیم ، مزدوروں کی تنظیموں نے مجھ سے رابطہ کیا ، آج بھی میں سب کو ساتھ لیکر عوامی نمائندگی کررہا ہوں جو ہمیشہ جاری رہے گی ، واٹس اپ پر چل رہے عربی سمندر کا مسخرہ اڑانے کے سوال پر آصف شیخ نے کہا کہ ہم ساوتھ کی ریاستوں سے نہیں آئے ہیں بلکہ میرے دادا ، میرے والد اور میری جنم بھومی اور کرم بھومی مہاراشٹر ہے اور میں نے مراٹھی زبان کا استعمال کرتے ہوئے عربی سمندر لفظ کا استعمال کیا اور یہ لفظ سرکار کے ریکارڈ میں بھی موجود ہے اسلئے جو لوگ وہاٹس اپ پر لکھ رہے ہیں انھیں اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے ، نمائندوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور چوری کرنے والے اب شہر کے سامنے آچکے ہیں اگر کورونا کے نام پر کارپوریشن میں کہی بدعنوانی ہوئی ہے تو اسکی تحقیقات کی جاۓ اور جو بل نکلے ہے اس پر روک لگائی جاۓ ہم خود کانگریس پارٹی کی جانب سے تحقیقات کروانے والے ہے ، کورونا کے اوپن ٹینٹ کو رکوانے کا کام بھی کانگریس پارٹی نے کروایا ہے ، درے گاؤں سے ختم کرتے ہوئے مہدملت گراؤنڈ پر بنانے کی تجویز مالیگاؤں بچاؤ منچ کے ذمہ داران کی طرف سے آئی تھی جسے ہم نے قبول کیا لیکن بعد میں مولانا عبدالحمید ازہری نے انکار کردیا تو ہم نے بھی کمشنر کو لیٹر دیتے ہوئے شہر میں اوپن ٹینٹ کا کام روکنے کا مطالبہ بھی کانگریس نے ہی کیا ہے ورنہ اگر ہم چاہتے تو اوپن ٹینٹ ہرحال میں بن کر رہتا ، کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے اوپن ٹینٹ بنایا جارہا تھا مگر اللّه کے فضل سے شہر سے کورونا کا زور کم ہوا تو ہم نے ٹینٹ کا کام رکوا دیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com