نہیں رہے بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت، اپنے فلیٹ میں کرلی خودکشی، لگایا پھانسی کا پھندہ
ممبئی 14 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (bollywood actor Sushant Singh Rajput ) نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ سشانت سنگھ کی لاش مبئی کے باندرا میں واقع ان کے گھر پھانسی سے جھولتی ملی ہے۔ پولس موقع پر پہنچ کر فی الحال معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔سشانت بالی ووڈ کے بیحد مقبول و مشہور اداکار تھے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی عمر 34 سال تھی۔ رپورٹ کے مطابق سشانت کے کچھ دوست بھی ان کے گھر پر تھے۔ ان کے کمرے کے دروازے کو جب توڑا گیا تو روم میں سشانت پھانسی کے پھندے سے لٹکے پائے گئے۔ پولس کی رپورٹ کے مطاابق وہ گزشتہ چھہ ماہ سے سے ڈپریشن سے گزر رہے تھے۔سشانت نے مہیندر سنگھ دھونی پر بنائی گئی فلم میں ایم ایس دھونی میں اپنا کردار ادا کیا تھا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com