دو دو خودکشی کے واقعات سے شہر میں تشویش کا ماحول، میرا داتار نگر میں 16 سالہ دوشیزہ نے اپنے مکان میں پھانسی لگاکر خودکشی کی
مالیگاؤں : 14 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) شہر کے مضافاتی علاقے میں یکے بعد دیگرے 2 خودکشی کے معاملات پر شہر بھر میں تشویش کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ معلوم ہوکہ 12 جون بروز جمعہ کی شام سے 14 جون اتوار کی صبح تک دو خودکشی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ گزشتہ جمعہ کو اخترآباد کے 50 سالہ شخص نے اپنے ہی مکان میں پھانسی لگاکر خودکشی کی تھی ابھی یہ معاملہ سرد بھی نہیں ہوا تھا کے آج پھر ایک بار شہر میں خودکشی کا معاملہ سامنے آیا جس میں صبح تقریباً چھ بجے میرا داتار نگر علاقے میں طاہرہ شیخ گارڈن کی گلی میں سکونت پذیر 16 سالہ دوشیزہ نے اپنے ہی گھرمیں پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔ دوشیزہ کا نام "مہ جبین قمرالزماں محمد سیفی" ہے ، خودکشی کی وجہ کیا ہے ۔۔؟ کن حالات سے تنگ آکر بچی نے اسطرح کا قدم اٹھایا؟ اسکا خلاصہ نہیں ہو سکا۔ بچی کے والدین بھی یہ سمجھ نہیں پائے کے آخر کن وجوہات کی بنا پر اس طرح کا قدم بچی نے اٹھایا ہے؟ تادم تحریر پوار واڑی پولس نے اس معاملے میں حادثاتی موت کا اندراج کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔ میرا داتار نگر کے معاون کارپوریٹر عمران شیخ رشید ، سلطان ممبر کے علاوہ سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن وغیرہ نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہاسپٹل روانہ کروا کر قانونی کارروائی میں معاونت کرتے ہوئے لاش اہل خانہ کے حوالے کی ۔مرحومہ کی تدفین بعد نماز ظہر بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ہے ، خیال رہے کہ شہر میں ان تین دن میں دوسری خودکشی کی واردات سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ، مساجد اور مدارس کے اس شہر میں خودکشی جیسے سنگین جرائم اور قتل و غارت گیری کے واقعات کب تھمے گے؟ سیاسی سماجی، مذہبی، افراد معاشرہ کی اصلاح کے لئے کب آگے آئیں گے؟ اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com