ماسک نہ لگانے اور ڈبل، ٹریپل سیٹ گاڑی چلانے والوں پر قانونی کارروائی جاری، پوار واڑی پولس کی 7 مقامات پر ناکہ بندی اور مفت ماسک کی تقسیم
پوار واڑی پولس نے دفعہ 188 کے تحت 200 مقدمات اور 15000 ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا
مالیگاؤں : 10 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے اور ماسک نہ لگانے والے شہریان پر پولس انتظامیہ نے قانونی کارروائی تیز کردی ہیں اور اب تک دفعہ 188 کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پوار واڑی پولس نے 200 مقدمات درج کئے اور 15000 ہزار سے زائد جرمانہ بھی وصول کیا ہے اسطرح کی تفصیلات پولس انسپکٹر گلاب راؤ پاٹل نے دی ۔موصوف نے مہد ملت چوک پر جاری ناکہ بندی کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن 5 میں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک عوام کو سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ ماسک لگا کر اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہے شام پانچ بجے کے بعد کرفیو کو نافذ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا عوام، دکاندار شام پانچ بجے تک اپنے کاروبار کو بند کرلیں صرف میڈیکل، کرانہ، دودھ وغیرہ ضروری خدمات ہی جاری رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پوار واڑی پولس کی حدود میں 7 مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے جن میں ملت مدرسہ ،آواڑی نالہ پوار واڑی، ممتا دودھ ڈیری ، درے گاؤں پوائنٹ، 60 فٹی روڈ نظامیہ مسجد ،60 فٹی روڈ حسن پورہ ،گولڈن نگر چوک پر پولس جوان تعینات ہیں ۔پاٹل نے کہا کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سیٹ اور ٹریپل سیٹ گھومنے پھرنے والوں پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ موٹر سائیکل پر سنگل سیٹ سواری کریں ورنہ مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا ۔ پی آئے گلاب راؤ پاٹل نے ناسک دیہی پولس انتظامیہ کی جانب سے عوام میں مفت ماسک کی تقسیم کی اور اپیل کی کہ عوام کو ماسک پہننا لازمی ہے اور بغیر ماسک کے کوئی شہری نظر آتا ہے تو اسے 500 روپیہ جرمانہ وصول کیا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ابھی تک شہر سے کورونا کا خاتمہ نہیں ہوا ہے اور 30 جون تک لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے اس لئے عوام اس کی پاسداری کریں ماسک پہنیں اور موٹر سائیکل کی سواری سنگل کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com