دلخراش حادثہ میں تین افراد جاں بحق ، 6 افراد شدید زخمی


دلخراش حادثہ میں تین افراد جاں بحق ، 6 افراد شدید زخمی

مالیگاؤں :6 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق ناسک ضلع کے تعلقہ دیولہ میں واقع بھاؤڈے نامی دیہات کے میں دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد کے جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں وہیں شدید زخمی حالت میں 6 افراد کو قریب کے اسپتال میں بغرض علاج داخل کروایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھاؤڈے دیہات کے ساکنان اپنے نئے ٹریکٹر پر سوار 9 افراد کھیت میں جاریے تھے کہ اسی درمیان نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے شدید ٹکر ماری جس کے سبب ٹریکٹر بے قابو ہوکر پلٹ گیا جس میں دب کر جائے حادثہ پر تین افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کروایا گیا ۔متعلقہ پولس اسٹیشن نے حادثہ کا اندراج کر قانونی کارروائی میں مصروف ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے