ترک اسلامی سیریل "ارطغرل غازی" کا جادو سر چڑھ کر بولا، والدین نے اپنے نوزائیدہ بچے کا نام رکھا "ارطغرل

            (ارطغرل غازی سیریل کا فائل فوٹو) 

ترک اسلامی سیریل "ارطغرل غازی"  کا جادو سر چڑھ کر بولا، والدین نے اپنے نوزائیدہ بچے کا نام رکھا  "ارطغرل"

سرینگر: 6 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت بنانے اور دھوم مچانے والی اسلامی طرز پر فلمائی گئی سیریز ارطغرل غاری کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترک سیریز “ارطغرل غازی ” کی جہاں دنیا بھر میں دھوم ہے وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام پرتاریخی ڈرامے کا ایسا اثر ہوا ہےکہ والدین نے اپنے نوزائیدہ بچے کا نام ہی “ارطغرل” رکھ دیا ہے۔ سوشل سائٹ ٹوئٹر پر طاہر نام نے نوزائیدہ بچے کی پیدائش کے بعد اسپتال کارڈ میں درج معلومات کی تصویر شیئر کی جس میں نظر آرہا ہے کہ کشمیر میں مقیم والدین نے اپنے بیٹے کا نام” ارطغرل” رکھ دیا ہے ۔انہوں نے خود اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کشمیر میں پہلا واقعہ ہوا ہے کہ نومولود بچے کا نام ترک سیریز کے مرکزی کردار سے منسوب کرکے رکھا گیا ہو۔خیال رہے کہ اس سیریز نے مالیگاؤں میں بھی کافی دھوم مچائی ہیں اور آج بھی لوگ اپنے موبائل میں اس سے محظوظ ہورہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے