صوبہ مہا راشٹربا الخصوص ضلع رائے گڑھ ،رتناگیری ودیگر مقامات میں قیامت خیز نسرگ طوفان سے بھیانک تباہی
جمعیۃ علما مہا راشٹر کی جانب سےطوفان متاثرین کے لئے امداد و راحت کے کام جاری
ممبئی ۔7؍ جون (پریس ریلیز) آج یہاں ضلع رائے گڑھ اور ضلع رتنا گیری کے مختلف مقامات شری وردھن ،مہسلہ ،مانگائوںو دیگر جہاں گذشتہ 3 اور 4؍ جون کوقیامت خیز نسرگ طوفان نے زبر دست تباہی مچائی ہے ،طوفانی ہوائوں اور موسلا دھار بارش نے بے شمار مکانوں کو تباہ وبرباد کردیا ہے ،ہزاروں مکانات،سینکڑوںمساجد اور مدارس کی چھتوں کو اڑا دیا ہے ،جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے،جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت پر مقامی یو نٹ جمعیۃ علماء رائے گڑھ کی جا نب سے روز مرہ کی اشیاء ضروریہ پانی و راشن ، روشنی کے لئے بڑی تعداد میں مو بتیاں وغیرہ تقسیم کی گئیںایسے ہی پانی کی قلت کے پیش نظر جنریٹروںکے ذریعہ پانی وغیرہ پہونچایا جا رہا ہے۔ متاثرین کے درمیان امداد تقسیم کرنے میں مولانا امان اللہ صاحب نائب صدر جمعیۃ علما ہند،مفتی رفیق پورکر صاحب نائب صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علمامہا راشٹرو صدر انجمن دردمندا ن تعلیم و ترقی ،قاضی حسین صاحب کنوینیر جمعیۃ علما ضلع رائے گڑھ و دیگر حضرات پیش پیش رہے۔
واضح رہےکہ 3 اور 4؍ جون کوقیامت خیز نسرگ طوفان نےپورے صوبہ مہا راشٹر خاص طور پرکوکن کےساحلی اضلاع رائے گڑھ ،رتنا گیری اور ان کے تعلقوںاور دیہاتوںمیں طوفان اور بارش کی وجہ سے ناقابل بیان نقصان ہوا ہے، سڑکوں پر لاکھوں کی تعداد میںدرخت اور بجلی کے کھمبے گرنےکی وجہ سےبجلی کا نظام بے کار ہو گیا ہے ،آمد و رفت کے راستے بندہوگئے ہیں، بجلی بحال ہونے میں ہفتوں لگ جائیںگے ،معمولات زندگی درہم برہم ہونے کی وجہ سے متاثرین تک پہونچنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لاک ڈائون کی مار جھیل رہے لوگوں کو اس طوفان نےمزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے،بجلی نہ ہونے کیوجہ سے پانی،موم بتی ،وغیرہ کی شدیدقلت ہے ،گھروں میں پانی پہونچانے کے لئے چھوٹے جنریٹر ،ودیگر ضروری اشیاء کی شدیدضرورت ہے۔جمعیۃ علما ءمہا راشٹر کی ہدایت پر مقامی جمعیۃ علما ءکے ذمہ داران متاثرہ جگہوں پر پہونچ کر ان کی امداد کررہے ہیں،طوفان کے اول دن سے تقریبا دوہزار لوگوں کے لئے کھانا پکا کر کھلایا جا رہا ہے ، رائے گڑھ کے قریبی ضلع جمعیۃ علما رتنا گیری نے متاثرین کی فوری امداد و راحت رسانی کے لئے اشیا خورد و نوش پر مشتمل راشن کٹس ، پانی فراہی وبجلی سپلائی کے لئے 50 عدد جنریٹر ،اور ضرورت کی چیزیں ،مفتی توفیق منصوری جنرل سکریٹری جمعیۃ علما رتنا گیری ، و دیگر اراکین کی کوششوں سے پہونچائی جا رہی ہیں ، جن لوگوں کے مکانات منہدم ہوگئے ہیں،دیواریں گر گئیں یا چھتیں اڑ گئیں ہیں ، ان کی مرمت کے لئے سیمنٹ ، کویلو پترے وغیرہ کے انتظام کے سلسلہ میں تعلقہ سطح پر کمیٹاں تشکیل دی گئیں ہیں جو انتہائی فکر مندی کے ساتھ متاثرین کی امداد و راحت رسانی کے کاموں میںجٹ گئی ہیں،مولانا اعجاز صاحب ناظم کوکن بھی امدادی کوششوں میںمصروف ہیں۔
اس موقع پر جمعیۃ علما مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نےکہا کہ جمعیۃ علما ءمہا راشٹر نے انجمن درمندان تعلیم و ترقی ،جماعت المسلمین ودیگر مخیر حضرات کو ساتھ لے کر فوری طور پر امدادی کام شروع کر دیا ہے تاہم جس قدر تباہی ہوئی ہے اس کے مد نظر وسیع پیمانے پرتعاون کی سخت ضرورت ہے مصیبت زدوں اور پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے ۔ اس لئے تمام ضلعی ،شہری ،مقامی خاص طور سے قریبی اضلاع اور تعلقوںکے صدور ،نظماءاور دیگر عہدیداروں اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس جانب خصوصی توجہ دیں ،پینے کا پانی ،موم بتیاں ،ٹارچ لائٹ ،اور جنریٹر ،پترے ، ٹین،لوہے کے پائپ اور اینگل کا فوری بندو بست کریں ، مصیبت کی اس گھڑی میںضروت مندوں اور مصیبت زدوں کی ہر طرح کی مدد کرکے اجر عظیم کے مستحق بنیں۔ مزید تفصیلات کے لئے022.23712323 ۔ 9167989203, ۔7977045321 ۔پر رابطہ کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com