اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر تعمیر نہ کیا جائے ورنہ کروڑوں روپئے کی بربادی کے ذمہ دار کمشنر ہونگے: آصف شیخ رشید
مالیگاؤں 23 مئی (پریس ریلیز /بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) اطمینان بخش خبر یہ ہیکہ مالیگاؤں شہر میں کرونا مریضوں کی تعداد 600 سے گھٹ کر صرف 100 رہ گئی ہے مستقبل میں کرونا مریضوں کی تعداد اگر بڑھتی ہے تو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے CCH, DCHS, اور DCH کٹیگری کے مطابق کورنٹائن سینٹر میں 2000 مریضوں کے انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں ۔اس کے علاوہ سہارا ہاسپٹل، فاران ہاسپٹل، منصورہ ہاسپٹل، حج ٹریننگ سینٹر و دلاور ہال میں تقریباً 300 بیڈ آکسیجن سمیت دستیاب ہیں۔ وہیں مہاراشٹر سرکار کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق کرونا کے مشتبہ مریضوں کو 14 دن ہوم کورنٹائن کی بجائے 7 دن دواخانوں میں ایڈمٹ کئے جانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔مذکورہ بالا صورت حال کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے ریلائبل گراؤنڈ دریگاؤں میں کروڑوں روپئے تخمینہ سے اوپن ٹینٹ کووڈ سینٹر کا تعمیری کام جاری رکھا ہے شہر میں سماجی، سیاسی، اور مذہبی ذمہ داران کی طرف سے اپیل موصول ہوئی تھی کہ اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر نہ بنایا جائے اور اس بیچ مالیگاؤں بچاؤ منچ نے مولانا عبدالحمید ازہری کی قیادت میں اسحاق سیٹھ زری والا ،حنیف شوال سیٹھ اور آصف شیخ کے ساتھ کمشنر کے بنگلہ پر جاکر مہد ملت میں اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ معہد ملت گراؤنڈ میں اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر بنانے کا تحریری مطالبہ مولانا عبدالحمید ازہری کی دستخط سے کیا گیا تھا۔مذکورہ بالا تمام معاملات پر غور و خوص کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے مالیگاؤں سینٹرل میں کرونا اوپن ٹینٹ سینٹر بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے میونسپل کمشنر کو تحریری مکتوب دیا اور صاف لفظوں میں کہا ہیکہ مالیگاؤں شہر میں کرونا مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہوچکی ہے اور مستقبل میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو میونسپل کارپوریشن نے منصورہ، سہارا، حج ٹریننگ سینٹر اور فاران اسپتال میں تقریباً 300 بیڈ کے انتظامات تیار کر طبی امداد جاری رکھی ہے ۔اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر کی تعمیر پر کروڑوں روپئے خرچ کرتے ہوئے اوپن کووڈ سینٹر بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ایسا مطالبہ آصف شیخ نے کمشنر سے کیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلی پریس نوٹ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے جاری کی ہے پریس ریلیز میں انہوں نے میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر مالیگاؤں سینٹرل میں بنانے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے میونسپل کمشنر سے انہوں نے کہا کہ حکومت یا کارپوریشن کے کروڑوں روپئے خرچ نہ کئے جائیں۔ آصف شیخ نے کہا کہ ہماری جانب سے اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر کی مخالفت میں 13 مئی کو شیخ رشید صاحب کی سربراہی میں اور پھر 17 مئی اور 20 مئی کو میونسپل کمشنر کولیٹر دیا تھا کہ اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر کے تعمیری کام کو فوری طور پر روکا جائے ۔ شیخ آصف نے کہا کہ حکومت مہاراشٹر کے وزیر شہری ترقیات، صحت عامہ محکمہ کے ساتھ ساتھ ضلع کلکٹر کی جانب سے اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر بنانے کی منظوری حاصل نہیں کی گئی ہے ایسی معلومات ہمارے پاس ہے۔ اگر مستقبل میں قانونی داؤ پیچ کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو اس کی تمام ذمہ داری کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر عائد ہوگی اس طرح کا اظہار بھی شیخ آصف نے کیا انہوں نے کہا کہ اگر میونسپل کمشنر کو اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر بنانے کی اتنی ہی ضرورت ہے تو انہیں مالیگاؤں شہر کے ایم ایل اے، سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران، میونسپل کارپوریشن کی میئر، نائب میئر، ہاؤس لیڈر، اسٹینڈنگ چیئرمین، اپوزیشن لیڈر و تمام کارپوریٹر، عہدیداران کو اعتماد میں لیتے ہوئے تحریری مکتوب حاصل کر اوپن ٹینٹ سینٹر بنانے کی کاروائی شروع کرے ورنہ مستقبل میں قانونی مسئلہ پیدا ہوتا ہے اور میونسپل کارپوریشن یا سرکار کے فنڈ کا بیجا استعمال اور اصراف ہوتا ہے تو اس کی تمام ذمہ داری میونسپل کمشنر پر عائد ہوگی اسے دھیان میں رکھا جائے اس طرح کے مکتوبات تین مرتبہ کانگریس پارٹی اور آصف شیخ رشید کی جانب سے میونسپل کمشنر کو دیئے گئے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com