عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی:رویت ہلال کمیٹی
رویت ہلال کمیٹی جمیعتہ علماء مالیگاؤں ضلع ناسک کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ پورے ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کے باوجود کہیں بھی شوال المکرم کا چاند دکھائی نہیں دیا ہے ۔نیز مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد ممبئی اور امارات شرعیہ ہند دہلی سے رابطہ کیا گیا تو وہاں سے موصول اطلاع کے مطابق ملک کے کسی حصہ سے چاند ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔لہذا شہر مالیگاؤں و اطراف میں امسال عید الفطر بروز پیر 25 مئی 2020 کو ہوگی اور مورخہ 24 مئی 2020 بروز اتوار ماہ رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا ۔اسطرح کا تفصیلی اعلان مالیگاؤں جمعیتہ علماء سلیمانی چوک کے مولانا شفیق القاسمی، مولانا جمال ناصر ایوبی، قاری اخلاق جمالی، مولانا صغیر احمد شمیل، مفتی عبداللہ ہلال کی دستخط سے جاری کیا گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com