مولانا عبدالحمید ازہری بھی اپنے قول و فعل سے منحرف ہوگئے، ازہری صاحب کی ایماء پر معہد ملت گراؤنڈ میں کووڈ ٹینٹ سینٹر کا فیصلہ کیا گیا تھا: اسلم انصاری
کانگریس پارٹی بھی اوپن ٹینٹ کووڈ ہاسپٹل کی مخالفت میں سامنے آئی، کمشنر کو مطالباتی مکتوب پیش
اب شہر میں کہیں بھی نہ تعمیر ہو اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر ، کانگریس نے علاحدگی کا اعلان کیا، کارپوریشن کو اپنے اختیارات کا استعمال کر نے آزادی
مالیگاؤں :17 مئی (پریس ریلیز ) کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن اور پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اور برسراقتدار روز اول سے شب وروز محنت اور جدوجہد کررہے ہیں۔ کورونا متاثرین کے علاج و معالجہ کیلئے قائم کئے گئے کورونا کیئر اور کورنٹائن سینٹر پر ترجیح دیتے ہوئے کھلی فضاء میں اوپن ٹینٹ یا شامیانہ لگاکر کورونا متاثرین کے علاج کیساتھ دلجوئی کے منصوبہ کے تحت مالیگاؤں شہر کی بستی سے دور علاقہ ریلائبل اسٹیٹ پر ٹینٹ اور شامیانہ لگاکر کووڈ سینٹر کا اعلان کیا گیا لیکن کچھ سیاسی نااہلوں کے پیٹ میں مروڈ پیدا ہونا شروع ہوگیا اور حیلے بہانے مخالفت اور الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری کردیا گیا۔اور پہلے تو یہ پروپیگنڈہ کیا گیا کہ ریلائبل گراونڈ سے اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر ہٹایا جائے اور اسکین مخالفت کی گئی لیکن جس دن وزیر صحت نے مالیگاؤں کا دورہ کیا اور مالیگاؤں ہائی اسکول میں خود مولانا ازہری نے کہا کہ ریلائبل گراونڈ کا اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر ملت گراؤنڈ میں قائم کیا جائے اور انکی یہ آڈیو ریکارڈنگ بھی ہمارے پاس موجود ہیں اسطرح کا تفصیلی خلاصہ کارپوریٹر اسلم انصاری نے کیا اور کہا کہ اس مطالبے کو ہم نے سنجیدگی سے لیا اور پھر ایک روز مولانا عبدالحمید ازہری، اسحاق سیٹھ زری والا ،حنیف شوال سیٹھ کی آصف شیخ سے ملاقات ہوئی اور اس میں بھی یہی مطالبہ ہوا کہ ریلائبل گراونڈ کا اوپن کووڈ ٹینٹ سینٹر ملت گراؤنڈ میں قائم کیا جائے اس مطالبہ کے تحت ملت ٹرسٹ کا اجازت نامہ اور مطالباتی لیٹر کانگریس میئر کو دیا گیا اور ساتھ ہی مالیگاؤں بچاؤ منچ کا بھی ایک لیٹر میئر طاہرہ شیخ کو ان ذمہ داران نے دیا پھر یہ وفد شیخ آصف کی قیادت میں کمشنر سے ملاقات کرنے انکے بنگلے پر پہنچا جہاں مولانا عبدالحمید ازہری نے بھی ملت کا مطالبہ کیا جسکا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہیں ۔اسلم انصاری نے یہ بھی کہا کہ درے گاؤں کا ریلائبل گراونڈ ہمیں مفت میں دیا گیا تھا اسکے باوجود ہم نے ملت کے کرایہ والی تجویز کو مولانا عبدالحمید ازہری کی ایماء پر قبول کیا لیکن آج وہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئے ہیں ۔اسلم انصاری نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ
مالیگاؤں بچاؤ منچ کے ذمہ داران حضرت مولانا عبدالحمید ازہری، الحاج محمد اسحٰق سیٹھ زری والا اور مشہور صنعت کار الحاج محمد حنیف شوال نے مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید سے بالمشافہ ملاقات کرتے ہوئے منچ میں شمولیت کا اظہار کیا ۔ اسلم انصاری نے کہا کہ گذشتہ روز حضرت مولانا عبدالحمید ازہری کا بیان نظروں سے گذرا کہ "مالیگاؤں بچاؤ منچ کھلے میں ٹینٹ اسپتال کا حامی نہیں" جس پر کانگریس پارٹی نے حیرت کا اظہار کرتے کیا ہے ۔ کانگریس پارٹی اور مقامی کانگریس لیڈران حضرت مولانا عبدالحمید ازہری، اسحٰق سیٹھ زری والا اور حاجی حنیف شوال کی روز اول سے عزت اور احترام کرتے ہیں ریلائبل اسٹیٹ کے متبادل کے طور پر معہد ملت گراؤنڈ کی تجویز انہوں نے ہی رکھی تھی بلکہ اس کیلئے بذاتِ خود مالیگاؤں بچاؤ منچ کے لیٹر ہیڈ پر میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید سے مطالبہ بھی کیا، نہ صرف اتنا بلکہ معہد ملت کے لیٹر ہیڈ پر تحریری طور پر NOC بھی دی گئی اور ان دونوں لیٹرس کے حوالے سے میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید نے ضلع کلیکٹر کو اوپن ٹینٹ ہاسپٹل کیلئے مکتوب روانہ کیا اسلم انصاری نے کہا کہ کانگریس گروپ لیڈر کی حیثیت سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ہم آج بھی مولانا عبدالحمید ازہری سمیت ان تینوں ذمہ داران اور مالیگاؤں بچاؤ منچ کے شہر کی بھلائی کیلئے اٹھائے جانیوالے ہر فیصلہ کیساتھ ہیں لیکن اب اوپن ٹینٹ ہاسپٹل کے معاملہ میں کانگریس پارٹی علاحدگی اختیار کررہی ہے۔ ۔ اب یہ کارپوریشن انتظامیہ پر منحصر ہیکہ وہ اوپن ٹینٹ کووڈ ہاسپٹل بنائے یا نہیں مقامی کانگریس کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اس ضمن میں صدر شہر کانگریس شیخ رشید، میونسپل میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید اور کانگریس پارٹی کے کارپوریٹرس نے مشترکہ طور پر میونسپل کمشنر اور ضلع کلیکٹر کو تحریری مکتوب کے ذریعہ اوپن ٹینٹ کووڈ ہاسپٹل کی مخالفت کا لیٹر دے دیا ہے اس موقع پر شیخ آصف بھی موجود تھے ۔یہاں شیخ رشید نے کہا کہ ہم شہر کی بھلائی کے لئے کام کرتے رہینگے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com