سول ‏اسپتال ‏اور ‏علی ‏اکبر ‏میں ‏پہلے ‏جیسا ‏عام ‏مریضوں ‏کا ‏علاج ہوگا ‏۔مالیگاؤں میں ڈاکٹرس اور طبی اسٹاف کی بھرتی کی جائے، پرائیویٹ ڈاکٹروں کی خدمات سول اور علی اکبر میں لی جائے گی۔




مالیگاؤں میں ڈاکٹرس اور طبی اسٹاف کی بھرتی کی جائے، پرائیویٹ ڈاکٹروں کی خدمات سول اور علی اکبر میں لی جائے گی

روزانہ 300 تا 400 مالیگاؤں کے سویب جانچ کے لئےدھولیہ اور پونہ کی کورونا ٹیسٹنگ لیب میں جائیں گے

سول اسپتال اور علی اکبر اسپتال کو کورونا سینٹر نہیں بنایا گیا، پہلے جیسا عام مریضوں کا علاج ہوگا*

راجیش ٹوپے کے ساتھ آصف کا دورہ و سرکاری ریسٹ ہاؤس میں شیخ آصف کے اہم مطالبات کو ملی منظوری

پرائیویٹ اسپتالوں میں مریضوں کا علاج ہورہا ہے یا نہیں، اسپتالوں پر کمشنر کی نگرانی، روزانہ دورہ اور رپورٹ کا حکم


پاورلوم جاری کرنے اور آنے والے مسائل کے حل کے لئے ضلع کلکٹر کو اہم ذمہ داری

اسلامی نقطہ نظر سے کورونا متاثر مسلم مرد کے انتقال پر اسکی بیوہ کو گھر میں ہی کورنٹائن رکھا جائے
مالیگاؤں 13 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں علی اکبر اسپتال میں تقریباً روزانہ 500 سے زائد او پی ڈی کی خدمات دی جارہی ہے اس میں ہر طرح کی چھوٹی بڑی بیماری کا علاج شامل ہیں، لاک ڈاؤن میں اب تک تقریباً چار سو سے زائد ڈیلیوری کی جاچکی ہے تو وہیں سول اسپتال میں بھی شہر کی 95 فیصد عوام غریب طبقہ کی او پی ڈی چھ سو سے زائد ہورہی ہے اور تقریباً 50 کے لگ بھگ ڈیلیوری ہورہی ہے ۔اسی  کیساتھ سول اسپتال میں آنکھوں کی بیماری کا علاج، آپریشن کیا جاتا ہے، آرتھو پیڈیک (ہڈیوں) علاج ، گردے کا علاج، ڈائلیسس، ایکسرے، ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لئے آکسیجن وینٹی لیٹر کا بہتر نظم ہوتا ہے اور لاک ڈاؤن میں یہ تمام سہولیات صرف سرکاری اسپتالوں میں جاری ہیں اسطرح کا خلاصہ آج سرکاری ریسٹ ہاؤس میں ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے کے روبرو سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کیا اور 

کہا کہ اس اسپتال کو غریبوں کی مدد کے لئے جاری رکھا جائے جسے وزیر موصوف نے قبول کرتے ہوئے منظوری دی اور وزیر نے کہا کہ علی اکبر اور سول اسپتال کو ویسے ہی جاری رکھا جائے جیسے پہلے سے جاری ہے ۔اسکے علاوہ اس میٹنگ میں آصف شیخ نے کہا کہ میں نے جو پہلے مطالبہ کیا تھا کہ پونہ، دھولیہ ناسک، ناگپور کی ٹیسٹنگ لیب میں مالیگاؤں کے مریضوں کا سویب چیک کیا جائے کیونکہ کچھ علاقوں میں مالیگاؤں کے افراد کے ساتھ بھید بھاؤ کی شکایت مل رہی ہے اس لئے مالیگاؤں کے افراد کی جانچ جلد از جلد کی جائے جس پر وزیر موصوف نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ


مالیگاوں کے 300 سمپل کی جانچ  روزآنہ پونہ میں  تین دن تک ہوگی اور اسکے فوری بعد دھولیہ میں 450 سویب کی جانچ روزانہ کی جائے گی ۔ اسی طرح آصف شیخ نے اسلامی نقطہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے اہم بات سے وزیر موصوف کو باخبر کرواتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مذہب سے ہے کہ اگر کسی عورت کا شوہر انتقال کر جائے تو اسے چار مہنیہ دس دن عدت کی مدت کے طور پراپنے گھر کے اندر ہی گزارنا ہوتا ہے وہ بھی باحجاب طریقہ سے لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسے مرد کے انتقال پر انکی بیوی کو بھی کورنٹائن کرنے کے لے جایا جارہا ہے جوکہ اسلامی نقطہ نظر سے غلط ہے سرکاری انتظامیہ اس ضمن میں زبردستی کرتا نظر آیا ہے، میرا مطالبہ ہے ایسی خاتون کو اسکے گھر میں ہی کورنٹائن کرنے کا حکم دیا جائے اور اس مطالبہ کو بھی وزیر موصوف نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متاثر مسلم مرد کے انتقال کرجانے سے اسکی بیوی کو گھر میں ہی کورنٹائن رکھا جائے اور اس خاتون عورت کی طبی معائنہ لیڈیز ڈاکٹر کریں ۔اسکے 
 علاہ چوتھا مطالبہ شیخ آصف نے یہ کیا کہ شہر کے پاورلوم کو جاری کرنے کا حکمنامہ دیا جائے اور یہ آزادانہ رکھا جائے تاکہ جسے لوم جاری کرنا ہے جسکی استطاعت ہے وہ کرے اور جن بنکروں کی پاورلوم جارہا کرنے کی فی الحال استطاعت نہیں ہے انکے مسائل کیا ہیں اسے سمجھنے کے لئے کلکٹر ہفتہ میں دو دن یا ایک دن مالیگاؤں کا دورہ کریں مسائل کو سمجھے اور حل کرنے کی کوشش کریں جسے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے سنا اور درکار ضروری ہدایات کلکٹر کو دی اور کہا کہ جلد از جلد یہ مسئلہ بھی حل کیا جائے ۔آصف شیخ نے راجیش ٹوپے سے یہ بھی کہا کہ شہر میں نئے ڈاکٹرس اور اسٹاف کی بھرتی کی جائے اگر انہیں (ڈاکٹروں) کو زیادہ تنخواہ دینی پڑے تو دی جائے لیکن ڈاکٹروں کی تقرری بہت ضروری ہے ۔اسی طرح سول اسپتال میں غریبوں کو طبی امداد امداد دینے کے لئے شہر کے پرائیوٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر کو فوری طور پر اپوائنٹ کیا جائے ۔اس میٹنگ میں وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر کو پابند بنایا کہ وہ ہر پرائیویٹ ہاسپٹل کا دورہ کریں، پرائیوٹ ہاسپٹل میں مریضوں کو علاج ہورہا ہے یا نہیں، انہیں وقت پر دوا گولی دی جارہی ہے یا نہیں اس پر نگرانی رکھی جائے اور اسکی رپورٹ تیار کی جائے ۔اس میٹنگ میں وزیر صحت راجیش ٹوپے ،میئر طاہرہ شیخ رشید ،دادا بھسے ،شیخ رشید، آصف شیخ، ضلع کلکٹر ،کمشنر ،ہیلتھ آفیسر ،سول سرجن و سول سپرنٹنڈنٹ وغیرہ موجود تھے ۔وزیر صحت نے حج ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور شیخ آصف کی جد و جہد کو سراہا اسی طرح اس وفد نے ایم ایس جی کالجز کا بھی دورہ کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے