سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کا ایک اور کارنامہ، بی یو ایم ایس اور بی اے ایم ایس ڈاکٹروں کی 30,000 روپیہ ماہانہ پر تقرری کی منصوبہ بندی
حج ٹریننگ سینٹر میں آکسیجن گیس پائپ لائن کا سروے اور منظوری
مالیگاؤں 3 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) کووڈ۔19 اور کورونا کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر اس کے سدباب کیلئے مقامی سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید مسلسل جدوجہد اور رہنمائی میں مصروف ہیں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی معرفت ہنگامی طور پر 50,بی یو ایم ایس اور بی اے ایم ایس ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر ترمبک کاسار اور ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس سے رہنمائی کرتے ہوئے منصوبہ بندی کی اور کارپوریشن کے آستھاپنا محکمہ سے کاغذی خانہ پری کے بعد فوری طور پر اشتہار نکلواکر تقرری کرنے پیش رفت کی۔ واضح رہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی معرفت جاری علی اکبر ہاسپٹل، کیمپ اور آزاد نگر سمیت کارپوریشن حدود میں جاری تمام پرائمری ہیلتھ سینٹرس میں کووڈ۔19 اور کورونا متاثرین کے علاج و معالجہ اور خدمات کیلئے کووڈ کیئر سینٹر(CCC)،ڈیڈیکیٹیڈ ہیلتھ سینٹر(DCHC) اور ڈیڈی کیٹیڈ کووڈ ہاسپٹل(DCCH) کا قیام کرتے ہوئے بی یو ایم ایس اور بی اے ایم ایس ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائیگا جس کیلئے باقائدہ اشتہار جاری کیا گیا ہے آن لائن خانہ پری کرنے کے بعد فوری طور پر اپوائنٹمنٹ لیٹر دیا جائیگا اور مان دھن طرز پر 30,000 روپیہ ماہانہ دیا جائیگا
شہر کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میونسپل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے آصف شیخ رشید کے اس منصوبہ کو حادثاتی انتظامیہ کےزمرے میں منظوری دی ہے۔ جو شہر کی موجودہ صورت حال کے عین مطابق ہے دوسری طرف میونسپل کارپوریشن میں اپنی ذمہ داریوں سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے قابل اور فعال آفیسر اخلاق احمد فضل الرحمٰن کو ان کی کارگذاری اور تجربات کی روشنی میں آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر ترمبک کاسار سے گفتگو کی اور اخلاق احمد فضل الرحمٰن سے کمشنر موصوف کی بذریعہ فون بات چیت کروائی اور تین مہینہ کیلئے اعزازی طور پر ان کی خدمات حاصل کرنے کیلئے آمادہ کیا واضح رہے کہ موصوف کارپوریشن حدود میں کووڈ۔19 اور کورونا متاثرین کے تمام اعداد وشمار کی معلومات ریکارڈ کریں گے۔ کتنے سیمپل لئے گئے، کتنی رپورٹس آئی، کتنی پینڈنگ ہے۔ نگیٹیو اور پازیٹیو کتنے ہیں کتنے متاثر ہیں،اسی طرح آئسولیشن اور کورنٹائن یا صحت یاب ہونے والوں کا مکمل ریکارڈ ان سے حاصل کیا جاسکے گا۔ آصف شیخ رشید کی ایماء پر انہیں تقرری کا لیٹر حاصل ہوچکا ہے
آصف شیخ رشید کے مطالبہ پر حج ٹریننگ سینٹر میں آکسیجن گیس کنکشن کی پائپ لائن کیلئے سورے کیا گیا اور ساتھ ہی پائپ لائن کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسےتین روز کے اندر کام کی تکمیل ہوجائیگی اور حج ٹریننگ سینٹر میں کورونا متاثرین کا علاج شروع کردیا جائیگا۔سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کورونا کے سدباب کیلئے عملی طور پر سرگرم عمل ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com