بارہ ,مئی کو میئر آفس میں گٹ نیتاؤں کی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد ہوگا، میونسپل کارپوریشن کی معرفت شہر کے غرباء میں کھانا تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی
تمام سیاسی پارٹیوں کے کارپوریٹر سے دولاکھ روپیہ کارپوریٹر فنڈ کیلئے میئر طاہرہ شیخ رشید کی اپیل
مالیگاؤں:9 مئی (پریس ریلیز /بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید نے دو مختلف مکتوب جاری کئے ہیں ایک مکتوب شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں کے کارپوریٹرس کے نام ہے جس میں تھانہ اور پنویل کارپوریشن کے حوالے سے غریب غربا میں پکا ہوا کھانا ہر سیاسی پارٹی کے حلقۂ انتخاب میں کارپوریشن کی معرفت تقسیم کرنے کیلئے اپنی اپنی سیاسی پارٹی کے گروپ لیڈر اور گٹ نیتا کو دولاکھ روپیئے کارپوریٹر فنڈ ادا کرنے کی رضامندی کا لیٹر 11,مئی تک دینے کی ہدایت درج ہے۔ دوسرے مکتوب میں اسی مناسبت سے 12 ,مئی کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن عمارت کی میئر آفس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے گٹ نیتاؤں کی دوپہر 4,بجے میٹنگ کے انعقاد کا ذکر ہے۔
اس ضمن میں میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید نے بتلایا کہ ملک اور ریاست میں لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ لوگوں کے پاس جو کچھ جمع پونجی تھی وہ ختم ہوچکی ہے اگرچہ حکومت کی جانب سے اناج اور اجناس مہیا کئے گئے ہیں لیکن دیگر اخراجات کی رقم نہ ہونے پر روز کمانے اور روز کھانے والے مزدور، اور جھوپڑپٹی ساکنین بھکمری کا شکار ہیں۔ اسلئے تھانہ اور پنویل کارپوریشن کی طرز پر مقامی غریں غربا کو کارپوریشن کی معرفت تیار کھانا تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس کیلئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ہر کارپوریٹر کو اپنے کارپوریٹر فنڈ سے دو دولاکھ روپیہ ادا کرنا ہے اور اس کی رضامندی کا لیٹر دینا ہے انہوں نے بتلایا کہ حکومت، انتظامیہ اور کارپوریشن کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کا علاج ومعالجہ کررہے ہیں ادویات فراہم کی جارہی ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلہ میں تمام تر کاروبار ٹھپ ہونے کی وجہ سے لوگ بھکمری کا شکار نہ ہوں اسلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com