لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھکمری کے شکار افراد کو کارپوریشن کے معرفت کھانے کی تقسیم، میئر، ڈپٹی میئر، کانگریس گروپ لیڈر سمیت کارپوریٹرس کا میونسپل کمشنر سے مطالبہ ،سابق میئر شیخ رشید کی ایماء پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی ارجنٹ میٹنگ میں تجویز منظور۔ اسلم انصاری


لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھکمری کے شکار افراد کو کارپوریشن کے معرفت کھانے کی تقسیم

میئر، ڈپٹی میئر، کانگریس گروپ لیڈر سمیت کارپوریٹرس کا میونسپل کمشنر سے مطالبہ


سابق میئر شیخ رشید کی ایماء پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی ارجنٹ میٹنگ میں تجویز منظور۔ اسلم انصاری

مالیگاؤں:8 مئی (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کی میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید، شیوسینا کے ڈپٹی میئر نلیش آہیر، کانگریس گروپ لیڈر اسلم انصاری اور دیگر کارپوریٹرس نے میونسپل کمشنر ترمبک کاسار کو ایک تحریری میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست کے دوسرے شہروں سمیت بیرون ریاست کے پھنسے ہوئے مسافروں اور مالیگاؤں شہر کے روز کمانے روز کھانے والے غریب اور بے سہارا افراد پر اب بھوکوں مرنے کی نوبت آن پہونچی ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلہ میں ان لوگوں کی تمام تر جمع پونچی ختم ہوچکی ہے اگرچہ مہاراشٹر حکومت کی جامب سے اناج اور راشن کی تقسیم کی گئی ہے لیکن چولہا جلانے کیلئے دیگر لوازمات کا حاصل ہونا محال ہے۔ جس طرح ریاست کی دیگر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے دست تعاؤن دراز کرتے ہوئے راشن کٹ اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی ہے اسی بنیاد پر مالیگاؤں کارپوریشن میں میئر، ڈپٹی میئر، اسٹینڈنگ چیئرمن،سبھی سیاسی پارٹیوں کے گروپ لیڈران سمیت کارپوریٹرس کے فنڈ سے پکا ہوا کھانا تقسیم کرنے کا تحریری مطالبہ گیا۔ 
اس تحریری میمورنڈم پر میئر، ڈپٹی میئر، کانگریس گروپ لیڈر کے علاوہ کارپوریٹرفقیر محمد شیخ صادق، کارپوریٹر حمیدہ شیخ جبار، کارپوریٹر انصاری نہال احمد محمد سلیمان وغیرہکہ  کے دستخط ہیں 
اس ضمن میں کانگریس کے گروپ لیڈر اور اسٹینڈنگ کمیٹی رکن انصاری محمد اسلم خلیل احمد نے بتلایا کہ سابق میئر شیخ رشید صاحب کی قیادت و سرپرستی میں میونسپل کمشنر ترمبک کاسار کو میمورنڈم دیا گیا تب کمشنر صاحب نے کہا کہ اگر آپ لوگ جنرل بورڈ یا اسٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ کے حوالے سے ٹھراؤ منظور کرکے دیں تو اس اہم کام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے تب شیخ رشید صاحب کی ایماء پر فوری طور پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی گشتی ایجنڈے کے ذریعہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس کے اسٹینڈنگ چیئرمن ڈاکٹر خالد پرویز، کانگریس کے پانچ اراکین،شیوسینا  کے دو، بی جے پی کا ایک اور متحدہ محاذ کے دواراکین پر مشتمل میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے تجویز منظور کرکے میونسپل کمشنر کو دی گئی میونسپل کمشنر نے قانونی نقاط کی خانہ پری کے بعد میئر، ڈپٹی میئر، اسٹینڈنگ چیئرمن اور کارپوریٹرس کے فنڈ سے تیار کھانا تقسیم کرنے کے پروگرام کو ترتیب دینے کی منصوبہ بندی کئے جانے کا اظہار کانگریس گروپ لیڈر اسلم انصاری نے شیخ رشید صاحب کے توسط سے کیا ہے۔ علاوہ ازیں جیون ہاسپٹل کو بند کرکے شہر میں حج ٹریننگ سینٹر اور دیگر ہاسپٹلوں کے علاوہ ریلائبل اسٹیٹس اور اسپننگ مل کے میدان میں کھلی فضا اور پرسکون ماحول میں ممبئی طرز پر شامیانہ لگا کر کورنٹائن سینٹر کے قیام پر زور دیتے ہوئے اسلم انصاری نے بتلایا کہ مریضوں کے ذہن کو بیماری سے فریش رکھنے کیلئے اس شامیانہ میں وعظ، پروچن، تقریریں مزاحیہ پروگرام یا مشاعرہ کے انعقاد کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ جو کورونا متاثرین کے کیلئے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے