مالیگاؤں میں روزمرہ کی زندگی کو آسان بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔کنٹینمنٹ زون کو 119 سے گھٹا کر 45 کردیا گیا ہے ‏


مالیگاؤں میں روزمرہ کی زندگی کو آسان بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔کنٹینمنٹ زون کو 119 سے گھٹا کر 45 کردیا گیا ہے 

مالیگاؤں :23 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) کنٹینمنٹ زونز کو 119 سے گھٹا کر 45 کردیا گیا ہے۔ شہر میں فوڈ کٹس تقسیم کی جارہی ہیں۔ ہم نے بڑے پیمانے پر چاول تقسیم مہم چلائی ہے۔  اس سے ہر ایک کی مدد ہوگی جس کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور جو ملازمت سے محروم ہیں انہیں بھی راشن سے اناج دیا جارہا ہے اسطرح کی اطلاع انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے توسط سے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے جاری کی ہے انہوں نے کہا کہ مالیگاوں شہر میں پاور لوم کا کاروبار شروع ہونے ہی والا ہے اور مزدور اس پر کام کرنے لگیں گے اور نفسیاتی طور پر کورونا بحران سے باہر ہوسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 891 مثبت مریضوں میں سے 654 مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ خاص طور پر مالیگاؤں میں 685 مریضوں میں سے 504 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارا جذبہ یقینی طور پر کامیاب ہو پائے گااور 
  یہ تاریکی ختم ہوگی، روشنی کے ساتھ ایک بار پھر اپنی آب و تاب کے ساتھ شہر رواں دواں ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے