پاورلوم مزدوروں، حمالوں اور گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو مالی تعاون دیا جائے، بنکروں اور تاجروں سے آصف شیخ کی اپیل


پاورلوم مزدوروں، حمالوں اور گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو مالی تعاون دیا جائے، بنکروں اور تاجروں سے آصف شیخ کی اپیل

مالیگاؤں : 25 مارچ (بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) کرونا وائرس کا اثر دن بدن بڑھتا جارہا ملک بھر میں مزید 21 دن تک لاک ڈاؤن کا اعلان ہوگیا ہے ایسے میں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر میں سرکار نے جہاں عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت دی ہے وہیں اپیل بھی کی ہے کہ اپنے اور اپنے پڑوس، مزدوروں کا خیال رکھیں اس ضمن میں مالیگاؤں کانگریس پارٹی کے لیڈر آصف شیخ رشید نے ایک پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بنکروں، دکانداروں اور مالکان سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے ماتحت مزدوروں کا خیال رکھیں، بنکر حضرات اپنے مزدوروں میں تراشن بھرنے والے، چرخہ بھرنے والیاں، حمال، مقادم حضرات کا مالی تعاون کریں اسی طرح الگ الگ کاروبار کرنے والے تاجر اور دکانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا دکان مالکان خیال کریں مزدوروں کی مالی امداد کریں آنے والے دن شہر سمیت ملک کے لئے مزید سنگین ہونگے اس لئے عوام احتیاط سے زندگی گزاریں اپنے گھروں میں رہیں، انکساری کیساتھ روزمرہ کے شب و روز گزاریں مزدوروں کا مالی تعاون کریں انہیں روپیہ پیسہ دیں، تاکہ انہیں ضروریات زندگی کے لئے در در بھٹکنا نہ پڑے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مالیگاوں شہر کے تاجر، بنکر، دکاندار اور گھر مالکان اپنے مزدوروں کو ناراض نہیں کریں گے اور میری اپیل پر ان مزدوروں کو مالی تعاون سے نوازیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے