روایاتی بازار اب میدانوں اور اسکولوں میں لگے گا، کارپوریشن نے بنایا خصوصی دستہ ، اشیائے خوردنی کی دکانوں پر بھیڑ نہ کرنے کی اپیل
مالیگاؤں 25 مارچ :( بیباک@ نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے کمر کس لی ہے ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن و انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں جاری سبھی سبزی بازار ، دودھ ، اناج اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی دکانوں کو سڑکوں اور بازار سے ہٹا کر کسی ایک محفوظ مقام پر منتقل کئے جانے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے جلد ہی شہر کے اہم بازار مچھلی بازار ، آزاد نگر بازار ، سلامت آباد بازار ، 60 فٹی روڈ بازار ، سلیم نگر بازار ، سمیت میونسپل کارپوریشن کے چارو پربھاگ میں لگنے والے سبھی بازاروں کو طے کئے گئے مقامات پر منتقل کر دیا جاۓ گا ، میونسپل کارپوریشن کی حدود میں جاری ضروری اشیاء کی دکانوں کی نگرانی اور غیر ضروری اشیاء کی کھلی دکانوں پر کاروائی کے لئے پربھاگ وائز دستہ بنایا گیا جو کاروائی کو انجام دے گا ، کارپوریشن کے خصوصی دستے میں پربھاگ آفس کی ایک گاڑی ، محکمہ صحت کی ایک گاڑی ، محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑی سمیت پولیس ملازمین تعینات رہینگے ، شہریان ضروریات زندگی کی اشیاء کو لیکر فکر مند نہ ہوں ، آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں سبھی اشیاء آپ کے اپنے اپنے علاقوں کے قریبی بازار سے دستیاب ہونگی ، وہیں انتظامیہ کی جانب سے سبھی بازاروں کو ایک مقام پر منتقل کئے جانے کے بعد خریداری کے لئے وقت طے کیا جاۓ گا جس میں آپ طے شدہ وقت میں خریداری کے بعد گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی ، وہیں سڑکوں پر بلا وجہ ہجوم جمع کرنے والے افراد سے محکمہ پولیس سختی سے نپٹے گا ۔اسطرح کا فیصلہ آج مالیگاؤں کارپوریشن و پولس انتظامیہ نے کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com