شہر میں الگ الگ مقامات پر 230 بیڈ کے کورنٹائن کا انتظام جبکہ 50 بیڈ پر مشتمل آئسولیشن کا نظم جیون ہاسپٹل میں کیا گیا
شہر میں صاف صفائی کے ساتھ ہی، دس ہزار لیٹر سوڈیم ہائےپو کلو رائڈ جراثیم کش دوا سے ہورہا ہے چھڑکاؤ،عوام ایک میٹر کے فاصلے پر ماسک لگا کر رہیں
کورونا وائرس کو شکست دینے طاہرہ شیخ رشید کی صدارت میں میونسپل حکام کی پریس کانفرنس کانفرنس کا انعقاد
مالیگاؤں:28 مارچ (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن نے کورونا کو شکست دینے کے لئے تیاری کرلی ہے اور اس کے لیے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جسکی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سوڈیم ہائے پو کلو رائیڈ کا استعمال کیا جارہا شہر میں دو ہزار لیٹر لگنے والی اس دوا کے لئے دس ہزار لیٹر کا انتظام کارپوریشن نے کیا ہے وہیں صاف صفائی کے لیے 18 ٹریکٹر اور واٹر گریس کی گاڑیوں کے ذریعے شہر بھر میں صفائی کی جا رہی ہے، شہر میں 28 ملازمین 8 پمپ کے ذریعے پھوارنی کررہے ہیں۔اسطرح کی معلومات کارپوریشن میئر طاہرہ شیخ رشید کی صدارت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں حکام نے دیا اور کہا کہ ۔ہنگامی حالت کے لئے حفظ ما تقدم کے طور پر مدنی نگر میں 20 بیڈ کا کورنٹائن بنایا جارہا ہے ، وہیں مالدہ کالونی میں 200 بیڈ کے دو بلڈنگ کو تیار کیا گیا ہے اسکے علاہ اگر کوئی مریض ملتا ہے تو واڈیا میں تین 3 بیڈ، سول میں سات 7 بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے اسی طرح حکومت کی دی گئی ہدایت پر نائب کمشنر کی صدارت میں کمیٹی بنائی گئی ہے کہ وہ پرائیویٹ ہسپتال میں 40 یا 50 بیڈ کے پرائیویٹ ہاسپٹل کی نشاندہی کریں جو گراؤنڈ فلور پر ہو اور آنے جانے کے لئے الگ الگ دروازہ ہو، کشادہ جگہ ہو اور ایم ڈی ڈاکٹروں کی فہرست تیار کی جائے کہ کتنے ایم ڈی ڈاکٹر ہیں اس ضمن میں کارپوریشن نے مالیگاؤں شہر کے 19 ہاسپٹل کا جائزہ لیا جن میں کل ایم ڈی ڈاکٹروں کی تعداد 8 بتائی گئی ہے اور پرائیویٹ ہاسپٹل میں آئسولیشن کے ساتھ جیون ہاسپٹل کا انتظام کیا گیا ہے جہاں 40 تا پچاس بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے پورے شہر میں کچرا اٹھانے کے لئے روز آنہ صفائی ملازمین کی ذمہ داری کو بڑھا دیا گیا ہے۔اس پریس کانفرنس میں صدر میٹنگ طاہرہ شیخ نے کہا کہ ڈاکٹروں اور نرس کے ساتھ ساتھ وارڈ بوائے، پولس، صاف صفائی محکمہ کے ملازمین کا شکریہ کہ انہوں نے اپنی خدمات جاری رکھی اور ہمارے شہر کی عوام کا تعاون کیا صفائی ملازمین نے شہریوں کیا گندگی کو اس ہنگامی حالات میں بھی صاف کرنے کا کام کیا، پولس ڈپارٹمنٹ بھی عوام کی بھلائی کے لئے کام کررہی ہے، ڈاکٹر بھی عوام کی خدمت کررہے ہیں اور باشعور عوام کا بھی شکریہ کہ انہوں نے اپنے شہر کی حفاظت کے لئے اپنے گھروں میں رہنے کی قربانی دی طاہرہ شیخ رشید ایک بار پھر عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں علاج سے بہتر احتیاط ہے ۔وہیں سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ عوام اگر اپنے گھروں کے اندر اور گھروں کے باہر بھی بیٹھے ہیں تو ایک دوسرے کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں، چہرے پر ماسک لگا کر رہیں، دن میں بار بار منہ ہاتھ دھوئیں، پولس اور سرکار و کارپوریشن کی ہدایت پر عمل کریں اور اپنے گھر والوں کی جان بچائیں حالات پوری دنیا کے بگڑ رہیں ہیں مشکل دور میں بھی مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع مکمل طور پر محفوظ ہے یہ اللہ کا بہت بڑا فضل و کرم ہے اس لئے اللہ کا شکریہ ادا کریں اور اپنے گھروں میں وقت گزاری کریں ۔وہیں اس پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل سے ہونے والی مردم شماری کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے اور عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ عوام اپنے دروازے پر آنے والے کارپوریشن کے ڈاکٹرس عملہ کا تعاون کریں اور انہیں اپنے گھر آنے والے مہمانوں کی تفصیلات بلا ججھک دیں تاکہ بیرونی شہر سے آنے والوں کی تفصیلات کارپوریشن کے پاس رہیں اور حفاظتی انتظامات کئے جائیں عوام گھبرائیں نہ، کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں ۔میئر طاہرہ شیخ رشید ،نائب میئرنلیش آہیر ، کمشنر کشور بورےڈے ،نائب کمشنر نتن کاپڑنیس ،نائب کمشنر روہی داس دورکلکر ،معاون کمشنر ویبھو لونڈھے اور تشار آئیر، ابھجیت پوار ،امیش سونونے، ڈاکٹر تریبھون سائقہ انصاری وغیرہ نے تفصیلات پیش کی اور کہا کہ بیرونی ممالک سے آنے والے 71شہری بھی محفوظ ہیں انہیں ہوم کورنٹائن رکھا گیا ہے روز آنہ انکی جانچ کہ جارہی اس پریس کانفرنس میں کمشنر کشور بورےڈے نے کہا کہ پولس کی سختی ہماری بھلائی کے لئے جا رہی ہے اور کارپوریشن نے جو عارضی بازاروں کا انتظام کیا ہے وہاں اب ہم سختی سے خریداروں کے درمیان فاصلہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صاف رہیں اپنے اطراف کا ماحول صاف رکھیں بلا وجہ گھروں سے نہ نکلے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com