راشن کی دکانوں سے اناج مفت نہیں بلکہ رعایتی قیمت پر ہی ملیگا،اپریل، مئی اور جون ماہ کا راشن ایڈوانس میں دیا جائے گا



راشن کی دکانوں سے اناج مفت نہیں بلکہ رعایتی قیمت پر ملیگا،اپریل، مئی اور جون ماہ کا راشن ایڈوانس میں دیا جائے گا


پرانت آفیسر وجئے آنند شرما کی نمائندہ سے گفتگو، راشن دکانوں سے عوام کو جیسے اناج ملتا تھا اب بھی ویسا ہی دیا جائے گا



مالیگاؤں :28 مارچ (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس کے چلتے شہر سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے اس درمیان عوام کو کھانے پینے کی تکلیف اور راشن کے اناج کو لیکر افواہوں کا بازار گرم ہے ، شوشل میڈیا واٹس اپ پر بحث چل رہی ہے کے حکومت کی جانب سے شہریان کو تین ماہ کا اناج مفت دیا جاۓ گا ، اس معاملے کو لیکر نمائندہ نے دوپہر 4 بجے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما سے رابطہ کر تفصیلات طلب کی تب موصوف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تین ماہ کا راشن مفت مہیا کئے جانے کا کوئی سرکلر نہیں ہے بلکہ ہم نے حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے کے اس ماہ اور آنے والے آئندہ دو ماہ کا راشن عوام کو راشن دکانوں سے راشن کی قیمت میں ہی مہیا کیا جاۓ گا ، جس طرح راشن سے اناج ابھی تک راشن دکانوں سے دیا گیا ہے اسی طرز پر ہی دیا جاۓ گا ، شہریان افواہوں کا شکار نا ہوں، راشن ایڈوانس میں اپریل، مئی اور جون ماہ کا دیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے