مالیگاؤں شہر میں ایک بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں، بیرونی ممالک سے آنے والے 71شہری بھی محفوظ


مالیگاؤں شہر میں ایک بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں، بیرونی ممالک سے آنے والے 71شہری بھی محفوظ

 میونسپل کارپوریشن نے موجودہ صورتحال ظاہر کی ، عوام سے بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل

مالیگاؤں :27 مارچ( بیباک@ نیوز اپڈیٹ) 27 مارچ بروز جمعہ کی شام 6 بجے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے شہر کی عوام کی معلومات کے لئے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہوئے ایک پریس نوٹ جاری جس کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے مالیگاؤں آنے والے 71 شہریوں کا ریکارڈ درج کیا گیا ، اسی طرح آج 27 مارچ تک 14 دنوں کے لئے ہوم کورنٹائین (گھروں میں محفوظ ) رہنے والے 15 افراد نے اپنی معیاد مکّمل کی ۔ روزانہ کی جانچ و تشخیص مکمل کرنے والے 71 شہریوں کا اندراج کیا گیا ، مالیگاؤں شہر میں آج ایک بھی شہری کورونا وائرس سے متاثر نہیں پایا گیا ہے پورا شہر اس وبائی مرض سے محفوظ ہیں ، مشکوک قرار دیئے گئے شہریوں کی جانچ کے بعد کورونا سے متاثر ایک بھی شہری نہیں پایا گیا ، جانچ کا مرحلہ  مکّمل ہونے کے بعد کورونا سے متاثر مثبت اور منفی رپورٹ زیرو قرار دے گئی ہیں وہیں ایک شہری کی رپورٹ آنا باقی ہے ، بیرونی ممالک سے آنے والے افراد میں یونائیٹڈ عرب عمارات سے   33 افراد ، آسٹریلیا سے 3 ، ایران سے 2 ، مسقط اومان سے 1 ، روس سے 2 ، کویت سے 5 ، سعودی عرب سے 8 ، چین سے 1 ، ابودابی سے 1 ، ہانک کانگ سے 2 ، نیپال سے 3 ، جکارتہ سنگھا پور سے 2 ، امریکہ سے 1 ، برطانیہ سے 3 ، ارمانیہ سے 1 ، انڈونشیا سے 2 اور دیگر ملک سے 1 اس طرح کل 71 بیرونی ممالک سے آنے والے افراد کو گھروں میں قید (محفوظ) رکھا گیا اور انھیں حفظ ما تقدم کے طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ، وہیں عام شہریوں کو بھی اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے اس طرح کی تفصیلی رپورٹ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر نے جاری کی اور کہا کہ 71 میں سے باہر سے آنے والے 2 شہری واپس چلے گئے اور دیگر کی روزانہ جانچ کی جارہی ہیں ، ایک بھی شہری مالیگاؤں میں کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا ہے  ، شہریان افواہ پر دھیان نہ دیں ، خود بھی اپنے گھروں میں محفوظ رہے اور اپنے اہل خانہ کو بھی محفوظ رکھیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے