حکومت سازی کا دعویٰ پیش، شیو سینا کا وزیر اعلیٰ ہوگا
شیوسینا کو کانگریس کی باہر سے حمایت، 9 آزاد ایم ایل اے شیو سینا کے ساتھ
ممبئی: 11 نومبر (بیباک@ آن لائن) مہاراشٹر میں شیو سینا، راشٹروادی کانگریس کی حکومت ہوگی اس دوران شام دیر گئے شیو سینا کے ادتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو حکومت سازی کا دعویٰ پیش کردیا ہے ایسے میں جہاں کانگریس نے باہر سے حمایت دی ہیں وہیں مہاراشٹر کے آمدار بچھو کڑو سمیت 9 آزاد اراکین اسمبلی نے شیو سینا کو حمایت پیش کردی ہے ۔ گورنر سے ملاقات کے بعد شیو سینا نے جلوس بھی نکالا اور جشن بھی منایا، شیو سینا نے حلف کی تقریب اور اکثریت ثابت کرنے کے لئے ابھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے اس سے قبل سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پراحمد پٹیل، غلام نبی آزاد سمیت سینئرلیڈروں کی میٹنگ کے بعد کانگریس اس فیصلے پرپہنچی ہے، جس سے شیو سینا کی حکومت سازی کے لئے راستہ صاف ہوا ۔اس دوران کانگریس نے واضح کردیا ہے کہ ہماری آئیڈیا لوجی شیو سینا سے الگ ہے اس لیے بی جے پی کو حکومت سازی سے دور کرنے ہم نے باہر سے سینا کو سپورٹ کیا ہے۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com