خوشگوار ازدواجی زندگی کیسے گذاریں ؟ جمیعتہ تحفظ شریعت کمیٹی کا مالیگاؤں میں سہ روزہ تربیتی کیمپ
موجودہ حالات میں اسلامی احکامات کے خلاف ہورہی سازشوں کو ناکام بنانے مسلمانوں اپنا کردار پیش کریں
نکاح اور نکاح کے بعد کی زندگی سنوارنے نوجوان شرکت کریں
مالیگاؤں (زاہد بیباک) خوشگوار ازدواجی زندگی کیسے گذاریں؟ اس عنوان کے تحت چھ ضمنی عنوانات پر تین روزہ تربیتی کیمپ مالیگاؤں حج ٹریننگ سینٹر واقع قدوائی روڈ اسکول نمبر ایک میں منعقد ہورہا ہے جوکہ جمعیت علماء تحفظ شریعت کمیٹی کے زیر اہتمام ہوگا اس طرح کی تفصیل مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اردو میڈیا سینٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی انہوں نے بتا کہ شادی کے لئے اسلامی احکامات پر عمل آوری کرنے کے لئے نوجوانوں میں بیداری لانا مقصد ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیوی شوہر اور شوہر بیوی کے حقوق ادا کریں، موجودہ حکومت مسلمانوں کے شرعی مسائل سے کھلواڑ کررہی ہے طلاق ثلاثہ بل، تعداد ازدواج، حلالہ اور دیگر اسلامی احکامات پر ضرب کاری کے ذریعے شریعت پر روز افزوں حملہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار مرکزی حکومت فرقہ پرستی کا مظاہرہ کررہی ہے اسی لئے آج کے حالات میں نئے شادی شدہ جوڑوں کے ذہنوں میں ایک سوال گردش کررہا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کیسے گذاریں ،اس سلسلے میں ایسے نوجوان جو اب تک شادی کے بندھن میں نہیں بندھے ہیں اور عنقریب انکا نکاح ہونے والا ہے تو انہیں اس انداز سے تربیت دی جائے کہ وہ ان اسلامی ہدایات کی روشنی میں خوشگوار ازدواجی زندگی گذار سکیں اس موضوع پر جمیعت تحفظ شریعت کمیٹی نے تین روزہ تربیتی کیمپ 10، 11اور 12 اپریل منگل بدھ جمعرات کو بعد نماز عشاء حج ٹریننگ سینٹر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے مفتی اسماعیل نے کہا کہ والدین و سرپرست حضرات اپنے بچوں اور بچیوں کو اس پروگرام میں شامل کروائیں اسی طرح نوجوانوں کو بھی خاص طور پر شرکت کرنے کی اپیل مفتی اسماعیل قاسمی نے کی ہے اس پروگرام کے عنوانات میں "رشتے کی تلاش سے نکاح تک" پر مفتی حامد ظفر رحمانی خطاب فرمائیں گے اسی طر ازدواجی زندگی کی مشکلات اور حل کے موضوع پر مفتی اسماعیل قاسمی و عمران اسجد ندوی خطاب کریں گے وہیں حقوق زوجیت کے عنوان پر مولانا افتخار سالک، اسکے علاوہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے سنہرے اصول پر مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور مفتی عامر ملی خطاب فرمائیں گے اسی طر شوہر اور بیوی کے سسرالی رشتے داروں کے حقوق پر مولانا جمال عارف ندوی خطاب کریں گے اور آخری دن مفتی محمد اسماعیل قاسمی و حافظ امتیاز اقبال آپسی تنازعات، موجودہ حالات، طلاق ثلاثہ بل اور دیگر عنوان پر مفصل خطاب کریں گے عوام الناس اور نوجوان جوڑوں سے شرکت کی گذارش یہاں کی گئی اس موقع پر مفتی اسماعیل قاسمی، حافظ امتیاز اقبال سمیت جمعتہ تحفظ شریعت کمیٹی کے اراکین و مالیگاؤں اہل کار سوسائٹی کے اراکین شریک رہے

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com