2 کروڑ 43 لاکھ روپے کی لاگت سے مالیگاؤں میں 15 ایکڑ زمین پر ہل اسٹیشن و فاریسٹ پارک پروجیکٹ کی تعمیر کا افتتاح ہم نے ہمیشہ شہر کی تعمیر و ترقی کی کوشیش کی ہیں ۔ MLA آصف شیخ مالیگاؤں کا امن خراب کرنے والے خراب ہو گئے، اب شہر تعمیر کی جانب گامزن ہے :وزیر دادا بھوسے




2 کروڑ 43 لاکھ روپے کی لاگت سے مالیگاؤں میں 15 ایکڑ زمین پر  ہل اسٹیشن و فاریسٹ پارک پروجیکٹ کی تعمیر کا افتتاح

 ہم نے ہمیشہ شہر کی تعمیر و ترقی کی کوشیش کی ہیں ۔ MLA آصف شیخ

مالیگاؤں کا امن خراب کرنے والے خراب ہو گئے، اب شہر تعمیر کی جانب گامزن ہے :وزیر دادا بھوسے



مالیگاؤں (زاہد بیباک) شام 5 بجے درے گاؤں پہاڑی  مدرسہ انعام العلوم کے سامنے ریاستی وزیر براۓ دیہی ترقیات دادا بھوسے کی صدارت میں  درے گاؤں ہل اسٹیشن و فاریسٹ پارک پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کی پروقار  تقریب میں مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہاں کہ  ہم نے ہمیشہ شہر کی تعمیر و ترقی کی کوشیش کی ہیں شہر میں بہت ہی گنجان آبادی ہے ، شہر میں کوئی اچھا تفریح مقام نہیں ، ہر سال تہواروں پر ہمارے نوجوان اپنے گھر کے افراد کو تفریح کے لئے شملہ ان ، سہیوگ ، ایکتا ہوٹل کا رخ کرتے ہے یا بہت ہوا تو چاندوڑ ہل اسٹیشن کی جانب جاتے ہے لیکن دیکھنے میں یہ آیا کے ہر سال نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر ہمارے نوجوان حادثہ کا شکار ہوتے ہیں ، اس بات کو ہم نے محسوس کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ کیوں نہ فوریسٹ کی زمین کا استعمال کر شہر کی عوام کو ایک خوبصورت تفریح مقام دیں ، جس کے بعد ہم نے محکمہ فوریسٹ سے ملکر اس کام کو مکمّل کرنے کیلئے  کاغذی کارروائی شروع کی اور کافی جدوجہد اور کوششوں کے بعد آج یہاں پر ہل اسٹیشن کا افتتاح عمل میں آیا ہے تعمیر ہونے والے اس گارڈن کی حفاظت ہمیں خود کارنک ہوگی وہیں محکمہ فوریسٹ سے میں یہ اپیل کرونگا کے وہ 6 ماہ میں ہل اسٹیشن کا کام مکمل کر شہر کی عوام کے لئے جاری کیا جاۓ وہیں دلت اسکیم سدھار فنڈ کا استعمال کر یہاں کی سڑکیں اور دلت بستی کا سدھار کیا جاۓ وہیں اپنے صدارتی خطاب میں دیہی ترقیات وزیر دادا بھوسے نے رکن اسمبلی آصف شیخ کا شہریان کی جانب سے استقبال کرتے ہوئے کہاکہ15 ایکڑ فاریسٹ کی زمین پر جو گارڈن بننے جارہا ہے یہ آسان کام نہیں ہے کیونکی فاریسٹ کی ایک انچ زمین پر کام کرنے کے لئے بھی بہت محنت اور قانونی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے لیکن آصف شیخ نے کافی جدوجہد اور محنت کرکے آج یہاں ہل اسٹیشن و گارڈن کی تعمیر میں کامیابی حاصل کی ہے ، وہیں اس ہل اسٹیشن کے قریب میں سائترہ بارڈہ تالاب بھی ہے  جس کی وجہ سے یہاں پر پانی کی کوئی تکلیف نہیں ہونگی ، وہیں ہل اسٹیشن کے جاری کام کو مکمل ہونے سے قبل میری یہ ذمہ داری ہیکہ یہاں کی سڑکوں کی تعمیر مکمل ہوجاۓ وہ میں کرونگا ، شہر کے حالات پر خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ آج کوئی بھی مالیگاؤں شہر کا ماحول خراب کرنے کی کتنی بھی کوشیش کرلے  وہ شہر کے پرامن ماحول کو بگاڑ نہیں سکتا کیونکی آج شہریان کی سوچ بدل چکی ہے ، سماج کی جو بھی ذمہ داری اپر والے نے ہمیں دی ہے اسے ہم سب ملکر پوری کرینگے،  مالیگاؤں شہر آنے والے دنوں میں ضلع ہونے جارہا ہے جس کے لئے  ضروری کام  ہمیں ملکر  کرنے ہونگے ، پروقار تقریب کی شروعات مولانا عبدالعزیز پالن پوری مہتمم جامعہ انعام العلوم مالیگاؤں کی دعا سے ہوئی ، ہل اسٹیشن و گارڈن کا افتتاح بدست میونسپل مئیر شیخ رشید شیخ شفیع و وزیر دادا بھوسے کے ہاتھوں عمل میں آیا ، ایم ایل اے آصف شیخ کے  فنڈ اور ریاستى سرکار کے خصوصى فنڈ سے  دریگاؤں ہل اسٹیشن و فاریسٹ پارک پروجیکٹ کے تعمیرى کام کا آعاز ھو گیا ھے اس ہل اسٹیشن میں باغیچہ، کینٹین، پینے کیلئے میٹھا پانى، گرین لانس، جاگنگ ٹریک، پہاڑى پر جانے کا راستہ، سیلفى ٹاور، بانس کى جھونپڑیاں، واٹر ٹینک، نرسرى، گرین جم، بچوں کے کھیلنے کے لوازمات، ٹوائلیٹ، پلیٹ فارم مع شیڈ، پارکنگ، تار کمپاؤنڈ اور گیٹ جیسى تمام سھولیات مہیا ھونگى-
اس موقع پر اولین شہری شیخ رشید میئر، رکن اسمبلی آصف شیخ ، وزیر دادا بھوسے ، محکمہ فاریسٹ Dy آفیسر جے  ایڈ لاوار ، رینج فاریسٹ آفیسر ولاس ڈی  کامبلے ، بورسے ، میونسپل کمشنر سنگیتا دہائگڑے ، سابق مئیر طاہرہ شیخ رشید ، نائب مئیر یونس عیسیٰ ، اپوزیشن لیڈر کلیم دلاور ، کارپوریٹر  نندو سونت  ، عبدالعزیز ملا ، دھرما انّا ، ڈاکٹر خالد پرویز ، اسلم انصاری ، اسٹینڈنگ چیئرمین سلیم انور و دیگر افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے